اسپورٹس

Danish Kaneria Question Shaheen Afridi Captaincy: شاہین آفریدی کے کپتان بننے پر سابق اسپنر دانش کنریا نے اٹھا یا سوال ،کہا- پھر انہیں کپتانی سے کیوں…

پاکستان کے سابق اسپنر دانش کنیریا نے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر بڑا سوال اٹھا دیا۔ دراصل کنیریا نے شاہین آفریدی کی کپتانی پر سوال اٹھایا تھا۔ شاہین کو پاکستان کے ڈومیسٹک چمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے لیے لائنز ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

دانش  کنیریانے کہا کہ شاہین آفریدی کو مستقبل میں بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اگر ایسا ہے تو پھر انہیں پہلے کپتانی سے نہیں ہٹانا چاہیے تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہین آفریدی نے 5 میچوں میں پاکستان کی کمان سنبھا ل چکے ہیں ،لیکن ان کی کپتانی میں ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد انہیں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

دانش کنیریا نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاہین آفریدی کو کپتان بنایا گیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انہیں مستقبل میں پاکستان کا کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے، پھر آپ نے انہیں پہلے کیوں ہٹایا؟ اس پر بھروسہ کرنا چاہیے تھا۔

شاہین آفریدی 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد کپتان بنے تھے

بھارت میں کھیلے گئے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہین  آفریدی سے صرف ایک سیریز کے بعد کپتانی چھین لی گئی۔ شاہین  کی کپتانی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جس میں ٹیم کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاہین  آفریدی پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ  میں کھیلتے

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہین آفریدی ایک فاسٹ باؤلر ہیں ،جو پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ  میں کھیلتے ہیں۔ اب تک وہ 30 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 70 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 115 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ شاہین  آفریدی ون ڈے میں 104 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 96 وکٹیں لے چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

37 minutes ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

1 hour ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

2 hours ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

4 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

4 hours ago