اسپورٹس

Fifa World Cup 2026: دس گولوں سے سجے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ نے جیتا کانسے کا تمغہ، فرانس کو 6-4 سے شکست

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے مقام کے میچ میں انگلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو 6-4 سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ مقابلہ آغاز سے اختتام تک سنسنی سے بھرپور رہا۔ میچ میں مجموعی طور پر 10 گول ہوئے، جس کے باعث یہ حالیہ برسوں کے یادگار ترین ورلڈ کپ مقابلوں میں شامل ہو گیا۔ 1982 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے کسی ایک میچ میں 10 گول دیکھنے کو ملے۔

انگلینڈ نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا

انگلینڈ نے میچ کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا۔ تیسرے ہی منٹ میں ڈیکلن رائس نے شاندار لانگ رینج شاٹ کے ذریعے ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد 18ویں منٹ میں ایزری کونسا نے کارنر پر بہترین ہیڈر کے ذریعے اسکور 2-0 کر دیا۔ فرانس ابتدائی دباؤ سے نہ سنبھل سکا اور انگلینڈ مسلسل حملے کرتا رہا۔پہلے ہاف کے اختتام تک انگلینڈ نے میچ پر مکمل گرفت قائم کر لی تھی۔ بُکایو ساکا نے تقریباً 30ویں منٹ میں تیسرا گول کیا، جبکہ 43ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول داغ کر ٹیم کی برتری 4-0 کر دی۔ انگلینڈ کی برق رفتار فٹبال کے سامنے فرانس کا دفاع بے بس دکھائی دیا۔

دوسرے ہاف میں فرانس کی زبردست واپسی

دوسرے ہاف میں فرانس نے شاندار کم بیک کی کوشش کی۔ کوچ کی جانب سے کیے گئے چار تبدیلیوں کے بعد ٹیم کے کھیل میں واضح بہتری آئی۔ 48ویں منٹ میں کائلین ایمباپے نے فرانس کے لیے پہلا گول کیا، جبکہ 58ویں منٹ میں بریڈلی بارکولا نے دوسرا گول کر کے اسکور 4-2 کر دیا۔ 67ویں منٹ میں ایمباپے نے ایک اور گول کر کے مقابلے کو مزید دلچسپ بنا دیا اور انگلینڈ کی برتری صرف ایک گول تک محدود ہو گئی۔

ساکا کی ہیٹ ٹرک، بیلنگھم نے فتح پر مہر لگا دی

میچ کے آخری لمحات میں انگلینڈ نے ایک بار پھر اپنی برتری مضبوط کر لی۔ 87ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی پر بُکایو ساکا نے اپنا تیسرا گول مکمل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی اور ٹیم کو 5-3 کی برتری دلا دی۔ انجری ٹائم میں عثمان ڈیمبیلے نے فرانس کے لیے چوتھا گول کر کے امیدیں زندہ کیں، لیکن اضافی وقت کے آٹھویں منٹ میں جوڈ بیلنگھم نے انگلینڈ کے لیے چھٹا گول کر کے 6-4 کی تاریخی فتح یقینی بنا دی۔

1966 کے بعد انگلینڈ کی بہترین کارکردگی

اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1966 میں عالمی چیمپئن بننے کے بعد یہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی اب تک کی دوسری بہترین کارکردگی تصور کی جا رہی ہے، جبکہ 10 گولوں پر مشتمل یہ مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے یادگار ترین میچوں میں شمار کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

2 hours ago

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

3 hours ago

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…

4 hours ago