قومی

PM Modi wished CM Rekha Gupta on Her Birthday: وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو سالگرہ کی مبارکباد دی، کہا- دہلی کی ترقی کے لیے ان کی کوششیں قابلِ ستائش

اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم مودی نے لکھا، ’’دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ دہلی کی ترقی کو فروغ دینے اور عوام کے لیے زندگی آسان بنانے کی سمت میں ان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ میں ان کی طویل عمر اور بہترین صحت کے لیے کامنا کرتا ہوں۔‘‘

راج ناتھ سنگھ نے بھی دی نیک تمنائیں

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ریکھا گپتا کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ‘ایکس’ پر لکھا کہ ریکھا گپتا دہلی کے شہریوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی عوامی خدمت اور دہلی کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے ان کی اچھی صحت، خوشیوں اور درازیٔ عمر کی کامنا بھی کی۔

امت شاہ نے دہلی کو خود کفیل بنانے کی خواہش ظاہر کی

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے بھی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں دہلی کو خوبصورت، صاف ستھرا اور خود کفیل بنانے کی سمت میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے ان کی صحت اور طویل عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پیوش گوئل نے شفاف طرزِ حکمرانی کی تعریف کی

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریکھا گپتا کی بہتر حکمرانی، شفافیت اور عوامی خدمت کے لیے وابستگی دہلی کی ہمہ جہت ترقی کو نئی سمت دے رہی ہے۔ انہوں نے بھی ان کی اچھی صحت اور درازیٔ عمر کے لیے کامنا کی۔

سی آر پاٹل نے ترقی اور صفائی کے عزم کو سراہا

مرکزی وزیر جل شکتی سی آر پاٹل نے بھی ‘ایکس’ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہلی کی ہمہ جہت ترقی، صفائی اور خود کفالت کے عزم کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ریکھا گپتا کی کوششیں مزید تیز ہوں۔ انہوں نے ان کی صحت، کامیابی اور طویل عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

33 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

43 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

53 minutes ago

اردو ڈراما مقابلہ میں طلبا کی صلاحیتوں کا شاندارمظاہرہ، 18مختلف موضوعات پرڈراموں کی پیشکش، عمدہ اداکاری نے جج صاحبان کو متاثر کیا

اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو…

56 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago