نئی دہلی : کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈز میں آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ کھیلا جائے گا، لیکن اس میچ کی دلچسپی صرف سیریز کے نتیجے تک محدود نہیں۔ شائقین کی نظریں بھارتی کرکٹ کے دو عظیم بلے بازوں، روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے درمیان ایک اہم ریکارڈ کی دوڑ پر بھی مرکوز ہوں گی۔ یہ میچ طے کرے گا کہ انگلینڈ کی سرزمین پر سب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے والا غیرملکی بلے باز کون ہوگا۔اس وقت انگلینڈ میں سب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے غیرملکی بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان روہت شرما سرفہرست ہیں۔ انہوں نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2019 کے ورلڈ کپ سمیت مختلف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 اننگز میں 1465 رنز بنائے ہیں۔ ان کی اننگز میں 7 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں، جو انگلش کنڈیشنز میں ان کی کامیابی کی واضح مثال ہیں۔
دوسری جانب وراٹ کوہلی بھی اس ریکارڈ کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے انگلینڈ میں صرف ایک سنچری اسکور کی ہے، لیکن ان کی مسلسل عمدہ بیٹنگ نے انہیں اس فہرست میں روہت کے قریب لا کھڑا کیا ہے۔ کوہلی نے اب تک 35 اننگز میں 1419 رنز بنائے ہیں، جن میں 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان صرف چند رنز کا فرق باقی ہے، جسے کوہلی ایک اچھی اننگز کھیل کر ختم کر سکتے ہیں۔موجودہ ون ڈے سیریز میں دونوں کھلاڑیوں کی فارم مختلف رہی ہے۔ روہت شرما دو میچوں میں صرف 37 رنز بنا سکے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی نے دو مقابلوں میں مجموعی طور پر 70 رنز اسکور کر کے اپنی فارم میں واپسی کے آثار دکھائے ہیں۔
اب تمام نظریں لارڈز پر مرکوز ہیں، جہاں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا روہت شرما اپنی برتری برقرار رکھتے ہیں یا پھر وراٹ کوہلی ایک بڑی اننگز کھیل کر انگلینڈ میں سب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے غیرملکی بلے باز بن جاتے ہیں۔ اس ریکارڈ کی دوڑ نے فیصلہ کن میچ کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ بھارتی ٹیم کو امید ہوگی کہ دونوں میں سے کوئی بھی شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی…
پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔کھونٹی…
دہلی-این سی آر کے شہروں میں بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب درج کیا گیا۔…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…