اسپورٹس

IND vs NZ Test Series: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سریز میں نتیش کمار ریڈی اور میانک یادو کو ملا موقع؟ جانئے تفصیلات

ٹیم انڈیا کو 16 اکتوبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ بی سی سی آئی نے اس سیریز کے لیے جمعہ کی رات ٹیم انڈیا کا اعلان کیا ہے۔ مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم میں ہرشیت رانا، نتیش کمار ریڈی، میانک یادو اور پرساد کرشنا کو جگہ نہیں ملی ہے۔ ان کھلاڑیوں کوٹریولی ریزرو کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اگر 15 رکنی ٹیم میں کوئی کھلاڑی زخمی ہوا تو انہیں موقع مل سکتا ہے۔

جسپریت بمراہ نائب کپتان بن گئے۔

اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ بمراہ اس سے قبل بھی نائب کپتان تھے لیکن انہیں بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں نائب کپتانی نہیں ملی تھی۔ اس کے علاوہ بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز میں کسی ریزرو اوپنر کا انتخاب نہیں کیا ہے۔ ٹیم میں روہت شرما اور یشسوی جیسوال واحد اوپنر ہیں۔

یش دیال کو موقع نہیں ملا

بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں منتخب ہونے والے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز یش دیال کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ وہ فی الحال اتر پردیش کے لیے رنجی ٹرافی کھیل رہے ہیں۔ اس کا  مطلب ہے کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کا انتظار کرنا پڑے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم انڈیا – روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جریل (وکٹ کیپر) روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج اور آکاش دیپ۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago