اسپورٹس

Dhoni IPL 2026: کیا دھونی نمبر 7 کی جرسی کو کہیں گے الوداع؟ سوشل میڈیا پوسٹ سے مداحوں میں بڑھ گئی بے چینی

مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کا نام آتے ہی کرکٹ شائقین کے ذہن میں نمبر 7 کی جرسی کی تصویر ابھر آتی ہے۔ لیکن اس بار آئی پی ایل 2026 سے پہلے دھونی (MS Dhoni) نے سوشل میڈیا پر ایسا پوسٹ کیا ہے جس نے سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ شاید اس سیزن میں وہ اپنی پہچان بن چکی نمبر 7 کی جرسی نہ پہنیں۔

دھونی کا فیس بک پوسٹ

دھونی نے فیس بک پر لکھا:“کچھ نمبر آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔ 7 ان میں سے ایک ہے۔ لیکن اب میں نمبر 7 سے نمبر 8 پر سوئچ کر رہا ہوں۔ ایسا کیوں، اس کے بارے میں آپ جلد ہی جان جائیں گے۔”

اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی مداحوں کے درمیان بحث شروع ہو گئی ہے کہ آخر دھونی نمبر 8 کیوں منتخب کر رہے ہیں۔

نمبر بدلنے کی وجہ پر معمہ

دھونی (MS Dhoni) نے واضح کیا ہے کہ وہ نمبر 7 چھوڑ کر نمبر 8 اپنانے جا رہے ہیں، لیکن اس کے پیچھے کی وجہ ابھی تک نہیں بتائی۔ یہی راز لوگوں کی دلچسپی کو اور بڑھا رہا ہے۔

سی ایس کے اور جڈیجا  کا تعلق

چنئی سپر کنگز میں رویندر جڈیجا نمبر 8 کی جرسی پہنتے تھے، لیکن ان کے راجستھان رائلز جانے کے بعد یہ نمبر خالی ہو گیا ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دھونی اب یہی نمبر اپنا سکتے ہیں۔ تاہم، دھونی نے اپنے طویل کیریئر میں کبھی بھی نمبر 7 کے علاوہ کوئی اور جرسی نہیں پہنی، اسی لیے کرکٹ میں نمبر 7 ان کی پہچان بن چکا ہے۔

اصل وجہ کا انتظار

دھونی کے اس فیصلے کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے، یہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ مداحوں کو انتظار ہے کہ دھونی خود بتائیں گے کہ آخر انہوں نے نمبر 7 چھوڑ کر نمبر 8 کیوں منتخب کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

شریانش موہن نے این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا، قومی اردو کونسل کے ذمہ داران نے کیا استقبال

ہندوستانی زبانوں اور ادب سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا…

29 minutes ago

Dhanteras 2026: وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے دھن تیرس کی دی مبارکباد

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی اس موقع پر ملک کے عوام کو نیک…

2 hours ago

Delhi Pollution Alert: دہلی میں آلودگی کا قہر، سانس لینا ہوا مشکل، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد

فضائی آلودگی میں اضافے کا براہ راست اثر لوگوں کی صحت پر پڑ رہا ہے۔…

3 hours ago

Dhanteras 2026: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی لیڈروں نے ملک کے عوام کو دھن تیرس کی مبارکباد دی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دھن تیرس کے موقع پر تمام ملک کے باشندوں کو…

3 hours ago