اسپورٹس

Captain Axar Patel Fined: دہلی کی جیت کا مزہ ہوا پھیکا، کپتان اکشر پٹیل پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد، پنجاب کنگس کے خلاف سست اوور ریٹ پر ہوئی کارروائی

دھرم شالہ: دہلی کیپٹلز نے آئی پی ایل 2026 کے 55ویں مقابلے میں پیر کو پنجاب کنگس کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، لیکن اس جیت کے فوراً بعد دہلی کے کپتان اکشر پٹیل پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اکشر پٹیل پر یہ جرمانہ پنجاب کنگس کے خلاف میچ میں دہلی کیپٹلس کی جانب سے مقررہ وقت میں اوور مکمل نہ کرنے یعنی سست اوور ریٹ کی وجہ سے لگایا گیا۔ آئی پی ایل ضابطۂ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت انہیں قصوروار پایا گیا۔ رواں سیزن میں دہلی کیپٹلس کی یہ پہلی خلاف ورزی تھی، اسی لیے صرف کپتان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

پنجاب کنگس نے بنایا 210 رنز کا بڑا اسکور

ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب کنگس نے 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ پریانش آریہ نے 33 گیندوں پر 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان سریش ایئر نے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوپر کونلی نے 38 اور سوریانش شیڈگے نے صرف 8 گیندوں پر 21 رنز کا اہم تعاون دیا۔

اکشر پٹیل اور ڈیوڈ ملر کی شاندار بیٹنگ

211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کیپٹلس نے 19 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کرلیا۔ اکشر پٹیل نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 56 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جبکہ ڈیوڈ ملر نے 28 گیندوں پر 51 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے صرف 34 گیندوں پر 64 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ بعد میں آشوتوش شرما نے 10 گیندوں پر 24 رنز اور مادھو تیواری نے 8 گیندوں پر 18 رنز بنا کر ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلائی۔

مادھو تیواری بنے پلیئر آف دی میچ

مادھو تیواری نے بیٹنگ کے ساتھ گیندبازی میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور دو وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کامیابی کے بعد دہلی کیپٹلس نے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ ٹیم کے اب 12 میچوں میں 10 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

46 minutes ago

Delhi SIR: اڈوانی سے لے کر جے شنکر اور کیجریوال تک، حتمی ووٹر فہرست میں ہوں گے شامل VVIPs کے نام، الیکشن کمیشن نے وجہ بتائی

بیشتر معاملات میں ووٹروں کا ریکارڈ 2002 میں دہلی میں ہونے والی گزشتہ SIR کی…

3 hours ago

England vs Sri Lanka: انگلینڈکو70 گیندوں پر صرف 67 رنز ، پھر بھی ہار گیا، 99 پر آؤٹ ہوئے مینڈس

کوسل مینڈس 99 رنز کے اسکور پر آؤٹ قرار دیے گئے تھے۔ 31ویں اوور میں…

3 hours ago

Delhi NCRWeather Update: دہلی -این سی آر میں آج گرمی اور حبس کرے گی پریشان، 26 ستمبر سے بارش کے امکانات

آئی ایم ڈی کے مطابق، 25 ستمبر کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت…

4 hours ago