اسپورٹس

IPL 2025: اکشرپٹیل پر12 اورسنجوسیمسن پر24 لاکھ کا جرمانہ، ایک جیسا جرم تو پھر جرمانہ الگ الگ کیوں؟

Axar Patel Fined in IPL 2025: آئی پی ایل 2025 میں ممبئی انڈینس کے خلاف سلو اوورریٹ کے سبب دہلی کیپٹلس کوکپتان اکشرپٹیل پر12 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ یہ مقابلہ دارالحکومت دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں دہلی کیپٹلس کو دلچسپ مقابلے میں 12 رنوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلے راجستھان رائلس کے کپتان سنجوسیمسن پربھی سلواوورریٹ کے لئے جرمانہ لگایا گیا تھا۔

دراصل، 9 اپریل کوراجستھان رائلس کونریندرمودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس (جی ٹی) کے ہاتھوں 58 رنوں کی زبردست ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس میچ میں سلو اوور ریٹ کے سبب راجستھان رائلس (آرآر) کے کپتان سنجو سیمسن پر 24 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگا تھا۔ یعنی کل اکشرپپٹل اور9 اپریل کو سنجو سیمسن نے ایک ہی جرم کیا۔ دونوں کوسزا بھی ملی، لیکن جرمانے کی رقم الگ الگ تھی۔ سنجو سیمسن کوسلواوورریٹ کے لئے اکشرپٹیل کے مقابلے دوگنی رقم دینی پڑی۔ اکشر-سیمسن اوران کی ٹیم پرآئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.22 کے تحت جرمانہ لگایا گیا تھا۔

ایک جیسا جرم تو جرمانہ الگ الگ کیوں؟

دراصل، آرٹیکل 2.22 کے تحت سست اوور رفتار بنائے رکھنے پر پہلی بار جرم کے لئے کپتان پر 12 لاکھ رپوئے کا جرمانہ لگایا جاتا ہے۔ چونکہ یہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحٹ اکشرپٹیل کی ٹیم کا اس سیشن میں پہلا جرم تھا، اس لئے اکشرپٹیل پر 12 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ اگروہ دوبارہ یہی جرم کرتے ہیں تو ان پر 24 لاکھ کا جرمانہ لگے گا۔

سنجو سیمسن کی ٹیم نے دوہرایا تھا جرم

وہیں، راجستھان رائلس نے گزشتہ سلواوورریٹ سے متعلق جرم ریان پراگ کی کپتانی میں کی تھی۔ جب گوہاٹی کے بارساپورہ کرکٹ اسٹیڈیم میں چنئی سپرکنگس (سی ایس کے) کے خلاف میچ جیتنے کے بعد ان پر 12 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا گیا تھا۔ حالانکہ اس کھیل میں سنجو سیمسن اپنی انگلی کی چوٹ کے سبب بطورایک کھلاڑی کے طور پر کھیل رہے تھے۔ ایسے میں راجستھان رائلس نے دوبارہ جرم کیا، اس لئے سنجو سیمسن پر24 لاکھ روپئے کا جرمانہ لگا تھا۔

کن کن کپتانوں پر لگا چکا ہے جرمانہ؟

واضح رہے کہ اکشرپٹیل اورسنجو سیمسن اس سیشن میں سلواووررفتار کے لئے واحد کپتان نہیں ہیں، جنہیں اس سیزن میں سلواوورریٹ کی وجہ سے سزا دی گئی ہے۔ ممبئی انڈینس کے ہاردک پانڈیا، لکھنؤسپرجائنٹس کے رشبھ پنت اوررائل چیلنجرس بنگلورو کے رجت پاٹیدارپربھی اسی طرح کے جرائم پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

31 minutes ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

1 hour ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

3 hours ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

4 hours ago