اسپورٹس

Champions Trophy 2025: ہندوستان سے ہار کے بعد بابر اعظم ٹیم سے ہوں گے باہر؟ بنگلہ دیش کے خلاف ایسی ہوسکتی ہے پاکستانی ٹیم

مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم چمپئنز ٹرافی 2025 سے باہرہوچکی ہے۔ وہیں بنگلہ دیش کا بھی یہی حال ہوا ہے، لیکن باہرہو چکی یہ دونوں ٹیمیں اب ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ دونوں اپنے آخری گروپ میچ میں 27 فروری کوٹکرائیں گی۔ اس میچ سے پاکستان کے اسٹار بلے بازبابراعظم باہرہوسکتے ہیں۔ وہیں پاکستان کی ٹیم میں اور بھی تبدیلیاں دیکھنے کومل سکتی ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون آخرکیسے ہوسکتی ہے؟

بابراعظم ہوسکتے ہیں باہر

بابراعظم مسلسل فلاپ چل رہے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف بھی وہ صرف 23 رن بناسکے تھے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ان کے باہرہونے کا امکان کافی زیادہ ہے۔ بابراعظم کے باہر ہونے پر امام الحق کے ساتھ کامران غلام سلامی بلے بازی کے لئے اترسکتے ہیں۔ نمبر تین پر سعود شکیل ہی آئیں گے، جنہوں نے ہندوستان کے خلاف نصف سنچری لگائی تھی۔

مڈل آرڈرمیں تبدیلی کی گنجائش نہیں

نمبر-4 پرکپتان اوروکٹ کیپرمحمد رضوان اتریں گے۔ اس کے بعد نائب کپتان سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوش دل شاہ کی بھی جگہ برقرار مانی جا رہی ہے۔ خوش دل شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 69 اور ہندوستان کے خلاف 39 گیندوں میں 38 رن بنائے تھے اورایک وکٹ بھی حاصل کیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حسنین کو مل سکتا ہے موقع

پاکستان کی تیزگیندبازی یونٹ میں ایک تبدیلی دیکھنے کومل سکتی ہے۔ پاکستان کے اسٹارتیزگیند بازشاہین شاہ آفریدی کوبنگلہ دیش کے خلاف میچ سے باہرکیا جاسکتا ہے۔ وہ باہرہوتے ہیں توان کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ وہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کا ساتھ نبھائیں گے۔ وہیں ابراراحمد ٹیم کے اہم اسپنرہوں گے۔

کہاں ہوگا پاکستان-بنگلہ دیش کا میچ؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ 27 فروری کوراولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں کا یہ میچ بس ایک رسمی میچ بن کر رہ گیا ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں سیمی فئانل سے باہرہوچکی ہے، لیکن دونوں ٹیمیں چاہیں گی کہ وہ ٹورنا منٹ سے جیت کے ساتھ وداعی لے۔ خاص طورپرپاکستان جو اپنے گھرمیں ہی چمپئنزٹرافی کھیل رہی ہے۔ اس میچ کے ساتھ پاکستان کی شبیہ بھی داؤ پرلگی ہے۔

پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

محمد رضوان (کپتان)، امام الحق، سعود شکیل، کامران غلام، طیب طاہر، خوش دل شاہ، سلمان علی آغا، حارث رؤف، محمد حسنین، ابراراحمد اورنسیم شاہ۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

18 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago