علاقائی

Jammu-Kashmir Attack: جموں و کشمیر کے راجوری علاقہ میں فوج کی گاڑی پر حملہ، نامعلوم افراد نے کی فائرنگ

جموں و کشمیر کے راجوری علاقہ میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ یہاں فوج کی گاڑی پر کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جموں کے راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں رات تقریباً 12.45 بجے فوج کی گاڑی پر 4 سے 5 راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ دہشت گرد اس واردات کو انجام دینے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ فی الحال اس واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

علاقے میں صبح سے جاری تھا سرچ آپریشن 

جموں کے سندر بنی علاقے میں جہاں یہ حملہ ہوا وہ ایل او سی سے متصل علاقے میں صبح سے سرچ آپریشن جاری تھا۔ صبح سے یہاں تلاشی مہم جاری تھی، جس دوران فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ تاہم فوج نے ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ یہ علاقہ پاکستان کی سرحد سے متصل ہے، اس لیے پولیس کو فی الحال وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ فوج خود وہاں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ پورے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ صرف ایک طرف سے ہوئی، حملہ آور فائرنگ کے فوراً بعد فرار ہو کر قریبی علاقوں میں چھپ گئے۔ فوج کے جوانوں کو جوابی کارروائی کا موقع بھی نہیں ملا۔ اس کے بعد فوج کے جوانوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ یہ فوج کی گاڑی کی نقل و حرکت کے دوران فائرنگ  کی گئیتھی۔ تاہم اس معاملے میں اب تک کسی بھی فوجی افسر کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Modi 25 Years Public Life: پی ایم مودی کے 25 سالہ عوامی سفر کو وقف خدمت ہفتہ شروع، پٹیالہ میں 400 ضرورت مند خاندانوں کو راشن

وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی سفر اور ان کی سالگرہ کے موقع…

17 minutes ago

Montana Governor praises Modi’s leadership: ’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت دنیا کے لیے مثال‘، امریکی گورنر نے کی بھرپور ستائش

بھارت کے دورے پر آئے امریکی ریاست مونٹانا کے گورنر گریگ جین فورٹے نے وزیر…

27 minutes ago

25Years of Seva: سیوا کے 25 برس: گجرات سے عالمی سطح تک نریندر مودی کا سفر

عوامی زندگی کے 25 برسوں نے ہندوستان کی سیاست، معیشت اور عالمی حیثیت کو نئی…

1 hour ago

Chemistry Nobel Prize 2026: کیمسٹری کا 2026 کا نوبیل انعام ہنری بی کاغن اور کینسو سوئی کے نام، تحقیق نے دکھائی نئی راہ

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے آرگینک کیمسٹری میں اہم دریافت پر دونوں سائنس دانوں…

1 hour ago

Seemapuri Building Collapse: سیماپوری میں 4 منزلہ عمارت منہدم، کئی افراد ملبے میں دبے، ریسکیو آپریشن جاری

دہلی کے سیماپوری علاقے میں بدھ کی دوپہر ایک 4 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہونے…

1 hour ago