چمپئنزٹرافی 2025 سے متعلق ہندوستان اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کافی وقت سے رسہ کشی چل رہی ہے۔ ٹیم انڈیا کے پاکستان جانے سے انکارکرنے کے بعد سے ہی ٹورنا منٹ سے متعلق رسہ کشی کی صورتحال ہے۔ آئی سی سی چمپئنزٹرافی 2025 سے متعلق مسلسل میٹنگ کررہا ہے تاکہ آخری فیصلہ لیا جا سکے۔ آج یعنی 5 دسمبرکوبھی 15 رکنی بورڈ کے ساتھ آئی سی سی کی میٹنگ ہوئی، لیکن چمپئنزٹرافی پراس باربھی فیصلہ نہیں لیا جاسکا۔ اب میٹنگ کی نئی تاریخ سامنے آئی ہے۔
چمپئنزٹرافی 2025 پر کب آئے گا آخری فیصلہ؟
آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ نے آج سے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ایسے میں مانا جا رہا تھا کہ جے شاہ پہلے ہی دن اس موضوع کو حل کرسکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہوا ہے۔ آئی سی سی کی وہ میٹنگ جس میں چمپئنز ٹرافی کا فیصلہ ہونا تھا، اسے 5 دسمبرسے 7 دسمبرتک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ یعنی اب 7 دسمبرکواس ٹورنا منٹ پرآخری فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی نے پھر سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ہائی برڈ ماڈل کوقبول کرنے کے لئے کہا اوروہ اپنے آخری رخ کے ساتھ آئی سی سی کے پاس واپس آنے کے لئے تیارہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مسلسل بی سی سی آئی اورآئی سی سی کی ہائی برڈ ماڈل کے مطالبہ کوخارج کرتے ہوئے ٹورنا منٹ کو پوری طرح سے اپنے ہی گھرمیں منعقد کرنے کے مطالبہ پرقائم تھا، لیکن وہ اب کچھ شرائط کے ساتھ ہائی برڈ ماڈل کے لئے تیارہے۔ شرائط میں سے ایک یہ تھی کہ ہندوستان میں سبھی آئی سی سی ایونٹ ہائی برڈ ماڈل میں منعقد کئے جائیں۔ تاہم ایسا ہونا مشکل ہی مانا جا رہا ہے، جس کے سبب چمپئنزٹرافی 2025 پرآخری فیصلہ سنانے میں تاخیرہورہی ہے۔
آئی سی سی ہیڈکوارٹر پہنچے جے شاہ
جے شاہ نے 5 دسمبرکودبئی واقع آئی سی سی ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے اسٹاف اورڈائریکٹرمنڈل سے ملاقات کی۔ جے شاہ نے کہا کہ اس دورہ نے آئی سی سی بورڈ میں میرے اتحادیوں سے جڑنے کا ایک انمول موقع فراہم کیا، جہاں ہم نے اس غیریقینی کھیل کے مستقبل کی تشکیل کے لئے ابتدائی روڈ میپ اورحکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا۔ مجھے کرکٹ کوآگے لے جانے کے لئے پردے کے پیچھے محنت کرنے والی آئی سی سی کی سرشارٹیم سے مل کربھی بہت خوشی ہوئی۔
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…