اسپورٹس

Rohit Sharma and Wasim Akram Hug: بھارت-پاکستان میچ میں وسیم اکرم نے روہت شرما کو لگایا گلے، کھلاڑیوں نےنہیں ملایا ہاتھ، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کے درمیان کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلہ کئی حوالوں سے یادگار بن گیا۔ بھارتی ٹیم نے یہ میچ 61 رنز سے جیت کر ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اپنا ریکارڈ 8-1 کر لیا۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ میچ سے قبل پیش آنے والا ایک خوشگوار منظر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کے دل جیت گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے، جب کہ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم آئی سی سی کی کمنٹری ٹیم کا حصہ
ہیں۔ بھارت-پاکستان میچ سے قبل آئی سی سی نے دونوں عظیم کھلاڑیوں کو ٹی20 ٹرافی میدان میں لانے کی ذمہ داری سونپی۔ اس موقع پر روہت شرما اور وسیم اکرم ایک دوسرے سے گرمجوشی سے گلے ملتے اور ہاتھ ملاتے دکھائی دیے۔

دونوں ممالک کے کرکٹ مداحوں کے لیے یہ منظر نہایت خوشگوارتھا، کیونکہ حالیہ عرصے میں میدان کے اندر اور باہر کشیدگی کی فضا دیکھی گئی ہے۔ ایسے میں دونوں لیجنڈز کا باہمی احترام اور دوستانہ انداز کھیل کی اصل روح کی عکاسی کرتا نظر آیا۔ اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے اسے کھیل دوستی کی خوبصورت مثال قرار دیا۔میچ سے قبل روہت شرما کو بھارتی کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے بھی دیکھا گیا۔ مقابلے کے دوران وہ آئی سی سی کے صدر جے شاہ کے ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھے نظر آئے۔

روہت شرما بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی قیادت میں بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 اورچیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد انہوں نے اس فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا، جبکہ 2025 میں انگلینڈ کے دورے سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔فی الحال وہ ون ڈے کرکٹ میں سرگرم ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں روہت نے کہا کہ وہ 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنا اور ملک کے لیے جیتنا چاہتے ہیں۔ بھارت-پاکستان مقابلے کی اس یادگار شام میں جہاں ایک طرف ٹیم انڈیا کی شاندار جیت سرخیوں میں رہی، وہیں روہت اور وسیم کی دوستانہ ملاقات نے کھیل کو سیاست سے بالاتر ثابت کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago