اسپورٹس

IND vs BAN Kanpur Test: کانپور ٹیسٹ کے دوران  ان تین کھلاڑی ٹیم انڈیا سے کیا  باہر، بی سی سی کا یہ فیصلہ

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کانپور میں کھیلا جا رہا ہے۔ مقابلے کے چار دن مکمل ہو چکے ہیں اور آج پانچواں دن ہے۔ ٹیم انڈیا نے اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے کانپور ٹیسٹ کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف ہندوستانی ٹیم نے شاندار بلے بازی سے شائقین کو بھر پور انٹرٹین کیا وہیں دوسری طرف بی سی سی آئی نے اچانک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے کانپور میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ٹیم انڈیا سے تین کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا۔

ان تین کھلاڑیوں کی فہرست میں بلے باز سرفراز خان، دھرو جریل اور فاسٹ بولر یش دیال شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور اٹھ رہا ہوگا کہ اچانک بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ کیوں لیا؟ تو اس سوال کا جواب ایرانی کپ کا میچ ہے۔

ایرانی کپ کا میچ ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان یکم سے 5 اکتوبر کے درمیان لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ اس میچ میں شرکت کی وجہ سے بورڈ نے تینوں کھلاڑیوں کو بھارتی اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا۔

بی سی سی آئی نے پیرکو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک اپ ڈیٹ جاری کیا اور کہا، “سرفراز خان، دھرو جریل اور یش دیال کو کل سے لکھنؤ میں ہونے والے ایرانی کپ میں شرکت کے لیے ہندوستانی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیزکر دیا گیا ہے۔”

وکٹ کیپر بلے باز دھرو جریل اور تیز گیند باز یش دیال ایرانی کپ میچ میں ریسٹ آف انڈیا اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ جب کہ سرفراز خان ممبئی کا حصہ ہیں۔

تینوں کھلاڑی ان ٹیموں کی طرف سے کھیلیں گے

رنجی ٹرافی کے نئے سیزن کے آغاز سے قبل یہ ایرانی کپ کا میچ موجودہ چیمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان یکم اکتوبر سے 5 اکتوبر تک لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے ہی اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنی ٹیم کا اعلان کیا تھا لیکن سرفراز خان کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا تھا کہ اگر سرفراز کو کانپور ٹیسٹ میں جگہ نہیں ملی تو وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ بی سی سی آئی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

جب کہ بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے ریسٹ آف انڈیا کی ٹیم کا انتخاب کیا تھا جس میں جورل اور یش دیال کو شامل کیا گیا تھا۔ سرفراز جیسی شرط ان دونوں پر لاگو تھی۔ کانپور ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ایسا لگ رہا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں موقع نہیں ملے گا اور ایسا ہی ہوا کیونکہ کپتان روہت شرما نے چنئی ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Anti-Sikh riots case: 1984 سکھ مخالف فسادات معامہ، ہائی کورٹ نے جگدیش ٹائٹلر کی عرضی پر سی بی آئی کو جاری کیا نوٹس

کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے ٹائٹلر کی جانب سے پیش ہونے والے…

3 mins ago

China Crime News: شنگھائی کی سپر مارکیٹ میں ایک شخص نے لوگوں پر چاقو سے کیا حملہ، 3 افراد ہلاک، 15 زخمی

جون میں اسی طرح کے ایک واقعے میں شنگھائی کے قریب سوزو میں ایک جاپانی…

13 mins ago

Bangkok School Bus Catches Fire: بنکاک میں ٹائر پھٹنے سے اسکول بس میں لگی آگ، 25 طلباء ہلاک

وزیر ٹرانسپورٹ سوریا جنگرنگ رنگ کٹ نے بتایا کہ بس میں 44 مسافر سوار تھے۔…

16 mins ago

India vs Bangladesh: ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کیا کلین سویپ، کانپور ٹیسٹ میچ میں بنے کئی عالمی ریکارڈ

رویندرا جڈیجہ ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے اور تین ہزار رنز بنانے والے تیسرے…

26 mins ago

Situation stable, but not normal: بھارت چین سرحد پر پھر کچھ بڑا ہونےوالا ہے، آرمی چیف نے کہا-حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں

جنرل دویدی نے کہا کہ جب تک حالات بحال نہیں ہوتے، حالات حساس رہیں گے…

38 mins ago

International Coffee Day: سفر کے دوران ‘خصوصی کافی فلٹر’ رکھتے ہیں طاہر راج بھسین

طاہر نے کہا کہ جب باہر سردی ہوتی ہے تو گرم چائے یا کافی کے…

43 mins ago