اسپورٹس

Big Action by BCCI: بی سی سی آئی کا بڑا ایکشن، 64 کھلاڑیوں پر ایک ساتھ پابندی، ورلڈ کپ فاتح کھلاڑی بھی فہرست میں شامل

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے عمر سے متعلق ریکارڈ میں مبینہ گڑبڑی کے معاملے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایک ساتھ 64 کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے پری سیزن دستاویزاتی جانچ مہم شروع کی۔ پابندی کی زد میں 2022 میں بھارت کی انڈر-19 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے روی کمار بھی آئے ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا انڈر-19 کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے بھارتی انڈر-19 اسکواڈ میں منتخب کیے گئے لیگ اسپنر روہت یادو پر بھی بی سی سی آئی نے دو سال کی پابندی عائد کی ہے۔ عمر سے متعلق ریکارڈ میں گڑبڑی سامنے آنے کے بعد روہت کو بھارتی انڈر-19 ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔

روہت یادو کی عمر میں 27 ماہ کا فرق

عمر سے متعلق دھوکہ دہی کے بڑھتے معاملات سے نمٹنے کے لیے بی سی سی آئی اور ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی جانب سے دستاویزات کی جانچ کا عمل جاری ہے۔ سی اے بی کی حالیہ پری سیزن دستاویزاتی مہم کے دوران روہت یادو کے ریکارڈ میں مبینہ گڑبڑی سامنے آئی۔ روہت نے ایج گروپ کرکٹ میں بنگال کی نمائندگی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی عمر سے متعلق ریکارڈ میں 27 ماہ کا فرق پایا گیا۔ انہیں آسٹریلیا انڈر-19 کے خلاف پانچ ون ڈے اور دو ملٹی ڈے میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا، لیکن معاملہ سامنے آنے کے بعد ان کا نام ٹیم سے ہٹا دیا گیا۔ بی سی سی آئی سے منسلک تمام ریاستی کرکٹ یونٹس کو پابندی کے بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے اور یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ ہوگیا ہے۔

روی کمار کے ریکارڈ میں 45 ماہ کا فرق

عمر میں گڑبڑی کے معاملے میں پابندی کی زد میں آنے والے کھلاڑیوں میں 2022 کی بھارت کی انڈر-19 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے اہم رکن روی کمار بھی شامل ہیں۔ سی اے بی کے ریکارڈ میں روی کمار کی عمر سے متعلق تقریباً 45 ماہ کا فرق پایا گیا ہے۔ اس فہرست میں بائیں ہاتھ کے اسپن آل راؤنڈر وشال بھٹی کا نام بھی شامل بتایا گیا ہے۔ سی اے بی نے کئی دیگر عمر گروپ کے کھلاڑیوں کے ریکارڈ میں بھی بے ضابطگیاں پائی ہیں۔ یہ کارروائی کھلاڑیوں کے دستاویزات اور تاریخ پیدائش کے ریکارڈ کی وسیع پیمانے پر جانچ کا حصہ ہے۔ انڈر-19 سطح پر عمر کی تصدیق کے لیے کھلاڑیوں کو پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ اسکول اور کالج کے تعلیمی ریکارڈ سے متعلق دستاویزات بھی جمع کرانا ہوتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

3 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

4 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

5 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

6 hours ago