قومی

Indira Gandhi International Airport: دہلی میں موسلادھار بارش سے آئی جی آئی ایئرپورٹ بنا سوئمنگ پول، جگہ جگہ بھرا پانی، 3 پروازیں جے پور ڈائیورٹ

نئی دہلی: جمعہ کو دہلی میں ہوئی موسلادھار بارش کے بعد اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ ایئرپورٹ کے ٹرمینل اور احاطے میں پانی بھرنے سے مسافروں اور وہاں آنے جانے والے لوگوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خراب موسم اور ایئرپورٹ کے حالات کا اثر فضائی آپریشن پر بھی پڑا، جس کے باعث دہلی میں لینڈ کرنے والی تین پروازوں کو جے پور ڈائیورٹ کرنا پڑا۔

دہلی میں 3 پروازیں نہیں کر سکیں لینڈنگ

موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی ایئرپورٹ پر انڈیگو کی دو اور ایئر انڈیا کی ایک پرواز لینڈ نہیں کر سکی۔ ان میں بنگلورو سے دہلی آنے والی انڈیگو کی پرواز 6E-869، پورنیہ سے دہلی آنے والی پرواز 6E-6560 اور سری نگر سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI-1818 شامل ہیں۔ دہلی میں لینڈنگ ممکن نہ ہونے کے بعد تینوں پروازوں کو جے پور ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا، جہاں تمام طیاروں نے لینڈنگ کی۔ پروازوں کے ڈائیورژن کی وجہ سے مسافروں کو بھی اضافی انتظار کرنا پڑا۔

بتایا گیا ہے کہ دہلی ایئرپورٹ کے حالات معمول پر آنے اور دہلی ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے کلیئرنس ملنے کے بعد تینوں پروازوں کو دوبارہ دہلی کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ تیز بارش کے باعث دہلی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔

مسافر نے کہا، ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا

ایئرپورٹ پر پانی جمع ہونے کی صورتحال کے حوالے سے ایک مسافر مانسی نے بتایا کہ انہوں نے اس سے پہلے ایئرپورٹ پر ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔ ان کے مطابق ایئرپورٹ پر کافی زیادہ پانی جمع ہے اور وہ تقریباً آدھے گھنٹے سے وہیں کھڑی ہیں۔ مسافر نے بتایا کہ وہ پانی کی سطح کم ہونے کا انتظار کر رہی ہیں، تاکہ ارائیول گیٹ کی جانب جا سکیں۔ بارش کے باعث ایئرپورٹ پر پیدا ہونے والی اس صورتحال کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں مختلف مقامات پر پانی جمع دکھائی دے رہا ہے۔

بتا دیں کہ جمعہ کی دوپہر دہلی میں ہوئی موسلا دھار بارش کے بعد چند ہی گھنٹوں میں ایئرپورٹ کے ٹرمینل-3 پر پانی بھر گیا۔ پانی مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ تک پہنچ گیا۔ ایئرپورٹ کا عملہ وائپر اور دیگر ذرائع کی مدد سے پانی نکالنے میں مصروف ہے۔ جس حصے میں پانی جمع ہوا ہے، اس کے نیچے زیرِ زمین میٹرو بھی چلتی ہے، اس لیے پانی کو نیچے جانے سے روکنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

دہلی میں بارش کا ریڈ الرٹ

ایئرپورٹ کے ایک ملازم نے بتایا کہ انہوں نے اس سے پہلے ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔ عام طور پر بارش کے بعد پانی نکل جاتا تھا، لیکن تقریباً ایک گھنٹے کی بارش میں ہی حالات خراب ہوگئے۔ جمعہ کو دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ گڑگاؤں میں بارش کا اورنج الرٹ ہے۔ شدید بارش کے بعد دارالحکومت کی کئی سڑکوں پر بھی پانی بھر گیا، جس کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

11 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

1 hour ago