Asia Cup Schedule 2023, India vs Pakistan: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئندہ ایشیا کپ 2023 میں ہونے والا مقابلہ سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس کی تصدیق ڈربن میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ اورپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ذکا اشف کے درمیان ہوئی ملاقات کے بعد کردی گئی۔ ہائی برڈ ماڈل کے تحت کھیلے جانے والے اس بار کے ایشیا کپ کے انعقاد کا اختیارپاکستان کے پاس ہے، لیکن وہ اپنے گھرپرصرف 4 میچوں کا انعقاد کرے گا جبکہ ٹورنا منٹ کے باقی میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
ڈربن میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ سے پہلے جے شاہ اورذکا اشرف کے درمیان ایشیا کپ کے شیڈول کو فائنل کرنے کے لئے ایک غیررسمی ملاقات ہوئی۔ اس سے متعلق آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے پی ٹی آئی کو دیئے اپنے بیان میں بتایا کہ ہمارے سکریٹری نے پی سی بی سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کی اور ایشیا کپ کے شیڈول سے متعلق تبادلہ خیال کیا، جو آگے بڑھ چکا ہے۔
ارون دھومل نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا کہ ہندوستانی ٹیم آئندہ ایشیا کپ میں اپنے سبھی مقابلے سری لنکا میں ہی کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ 2023 میں لیگ مرحلے کے 4 میچ پاکستان میں ہوں گے، اس کے بعد سری لنکا میں باقی کے مقابلے کھیلے جائیں گے، جس میں ہندوستان-پاکستان کے درمیان ہونے والے 2 میچ بھی شامل ہیں۔ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں تو تیسرا مقابلہ بھی سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے متعلق پاکستان کا بڑا الزام، کہا- ہندوستان میں ہر روز فساد…
ہندوستانی ٹیم اور جے شاہ نہیں کریں گے پاکستان کا دورہ
پاکستانی میڈیا کی خبروں کے مطابق، بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ کو ایشیا کپ کے دوران پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سے متعلق ارون دھومل نے کہا کہ ایسا کوئی بھی تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے، نہ تو ہندوستان کی ٹیم وہاں کا دورہ کر رہی ہے اور نہ ہی سکریٹری جے شاہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ ملاقات صرف ایشیا کپ کے شیڈول کو فائنل کرنے کے لئے کی گئی ہے۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…