اسپورٹس

BCCI announces Team India’s squad for the T20I series : روہت شرکا اور وراٹ کوہلی کی ٹی 20 فارمیٹ میں ہوئی واپسی،کئی تجربہ کار کھلاڑی ٹیم سے باہر،کھلاڑیوں کی لسٹ جاری

روہت شرما کی بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ وراٹ کوہلی بھی ایک بار پھر ٹیم انڈیا کے لیے ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جگہ دی گئی ہے۔ ہاردک پانڈیا اور سوریہ کمار یادو چوٹ کی وجہ سے اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ایشان کشن اور رتوراج گائیکواڑ بھی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سنجو سیمسن اور جیتیش شرما کو بطور وکٹ کیپر موقع ملا ہے۔

روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کو آخری بار نومبر 2022 میں ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ طویل عرصے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کی واپسی سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما اس سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی کھیلتے نظر آئیں گے۔ یہی نہیں، وہ ایک بار پھر ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔ہاردک پانڈیا نے نومبر 2022 سے ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ لیکن انجری کے باعث وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا اب آئی پی ایل میں براہ راست کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایشان کشن کی جگہ سلیکٹرز نے سنجو سیمسن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کی طویل عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کے ایل راہل اور شریاس ایر کے لیے بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔

افغانستان کے خلاف سیریز میں بولنگ کا شعبہ بھی تبدیل ہوتا نظر آئے گا۔ یوزویندر چہل، رویندر جڈیجہ اور آر اشون کو موقع نہیں ملا۔ اسپن کی ذمہ داری اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو اور روی بشنوئی کے پاس ہے۔ تیز گیند بازی میں ارشدیپ سنگھ، اویش خان اور مکیش کمار جیسے نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ٹیم میں اس بارروہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، ویراٹ کوہلی، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، روی بشوئی، کلدیپ یادو، ارشد سنگھ مکیش کمار، اویش خان کو شامل کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago