India tour of Sri lanka schedule announced: ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سری لنکا دورے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم انڈیا 26 جولائی سے سری لنکا میں تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد یکم اگست سے دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں کی ونڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ حالانکہ ابھی تک دونوں بورڈ نے ان سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ہندوستان کے سری لنکا دورے کی شروعات 26 جولائی کو پہلے ٹی-20 کے ساتھ ہوگی۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق، شام سات بجے سے پلّے کیلے میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد اگلے روز یعنی 27 جولائی کو پلّے کیلے میں ہی دوسرا ٹی-20 میچ کھیلا جائے گا۔ وہیں، 29 جولائی کو ٹی-20 سیریز کا تیسرا اورآخری میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھی پلّے کیلے میں ہی ہوگا۔
ٹی-20 سیریزکے بعد یکم اگست سے تین میچوں کی ونڈے سیریزکھیلی جائے گی۔ ونڈے سیریز کا پہلا میچ یکم اگست کو، دوسرا میچ 4 اگست کو اورتیسرا اور آخری میچ 7 اگست کوکھیلا جائے گا۔ ونڈے سیریز کے سبھی میچ کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔
اسی دورسے شروع ہوگا گوتم گمبھیرکا دور
ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق عظیم بلے بازگوتم گمبھیرکو ٹیم انڈیا کا نیا چیف کوچ مقررکیا ہے۔ ہندوستان کے سری لنکا دورے سے ہی گوتم گمبھیراپنا چارج سنبھالیں گے۔ سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی-20 سیریز گوتم گمبھیر کا بطورکوچ پہلا اسائنمنٹ ہوگا۔ حالانکہ ابھی تک بی سی سی آئی نے ہندوستان کے نئے ٹی-20 کپتان کا اعلان نہیں کیا ہے۔ دراصل، روہت شرما نے ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔ ایسے میں اب ٹیم انڈیا نئے کپتان کی قیادت میں کھیلے گی۔ بی سی سی آئی نے ابھی تک سری لنکا دورے کے لئے ٹی-20 اور ونڈے سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…