بنگلہ دیش حکومت نے ایک غیر معمولی اور چونکا دینے والا قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کے تمام میچوں کی نشریات پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ بی سی سی آئی اور بنگلہ دیش کے اسٹار فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سے جڑے تنازع کے بعد لیا گیا ہے۔ اس اقدام نے نہ صرف کرکٹ حلقوں میں بے چینی مچادی ہے، بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے کرکٹ تعلقات کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔اصل معاملہ اس وقت سامنے آیا ،جب بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2026 سیزن سے قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو ہدایت دی کہ وہ مستفیض الرحمان کو ٹیم سے ریلیز کر دے۔ مستفیض کو کے کے آر کے اہم کھلاڑیوں میں شمار کیا جا رہا تھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ کسی واضح وجہ کے بغیر انہیں ٹیم سے باہر کیے جانے پر بنگلہ دیش میں شدید ناراضگی پھیل گئی۔ وہاں اس فیصلے کو محض کھیل کا معاملہ نہیں بلکہ قومی وقار سے جڑا مسئلہ سمجھا گیا۔
بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بی سی سی آئی نے 26 مارچ 2026 سے شروع ہونے والے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے لیے کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم سے بنگلہ دیش کے معروف کھلاڑی مستفیض الرحمان کو باہر کرنے کی ہدایت دی، لیکن اس فیصلے کی کوئی وجہ واضح نہیں کی گئی۔ بیان کے مطابق اس اقدام سے بنگلہ دیشی عوام میں ناراضگی پائی جارہی ۔ انہی حالات کے پیش نظر اگلے احکامات تک ملک میں آئی پی ایل کے تمام میچوں اور پروگراموں کی نشریات روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ تنازع اب صرف آئی پی ایل تک محدود نہیں رہا، بلکہ اس کے اثرات بین الاقوامی کرکٹ پر بھی نظر آنے لگے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت میں ہونے والے بنگلہ دیش کے میچوں کو سری لنکا منتقل کیا جائے۔ بی سی بی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت میں کھلاڑیوں کی سلامتی اور غیر جانبداری پر اعتماد باقی نہیں رہا۔اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ فروری 2026 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا۔ اگر یہ فیصلہ عملی شکل اختیار کرتا ہے، تو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات میں ایک بڑی کھائی بنا سکتی ہے اور اس کے اثرات طویل مدت تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
اس حساب سے اگر تقریباً 5 سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو تیار کی جائے تو…
تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…
ساحل کے والد نے صرف استاد کے خلاف ہی نہیں بلکہ فیکلٹی کے سینئر افسران…
اویسی نے حال ہی میں بھوپال میں منعقد اپنے پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ وہاں…
واقعے کے بعد سرکاری طبی مرکز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات پر بھی سوال…
پریم سنگھ کے پاس اس وقت تقریباً 6.3 کلوگرام سونا ہے، جسے وہ روزانہ پہن…