اسپورٹس

Babar talks strategy for upcoming T20: بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کو لیکر دیا بڑا بیان،ٹیم انڈیا سے مقابلے پر کہی بڑی بات

قریب ایک ماہ بعد یکم جون سے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کا شاندار آغاز ہونے والا ہے، امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جانے والا یہ ٹورنامنٹ کافی اہمیت کے حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام ٹیمیں اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ان کے کھلاڑی خوب پسینہ بہا رہے ہیں ۔ اس بیچ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ کو لیکر بڑا بیان دیا ہے۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم کی پوری توجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر مرکوز ہے۔لاہور میں پیر کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں جو ہوگیا سو ہوگیا، پہلے ٹرافی نہیں جیت سکے تھے مگر اس مرتبہ اعتماد اور یقین ہے کہ ٹرافی ہم لے کر آئیں گے۔ بابر اعظم نے کہا ہے کہ ذاتی فیصلے نہیں ہو رہے، سات سلیکٹرز ہیں، سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں۔

جو ٹیم کے لیے بہترین ہو گا وہ فیصلہ ہو گا، ٹیم کی ترجیح پہلے ہوتی ہے، یہ میرا، رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن بہت تجربہ کار ہیں، وہ ابھی سے ٹیم کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں، ہر ٹیم کے لیے پلان ہوتا ہے کسی ایک کھلاڑی یا ٹیم کا پلان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کی کنڈیشنز کے مطابق پلان کریں گے، ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے اسی کے مطابق پلان کریں گے، بھارت کے خلاف ہی نہیں تمام میچز میں بیسٹ کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے۔

 بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کوشش ہو گی ورلڈ کپ اسکواڈ کو میدان میں اتاریں، روٹیشن کے لیے ٹائم کم ہے اب وہی کھیلیں گے جو ہم ورلڈ کپ کے لیے پلان کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ حسن علی بیک اپ کے طور پر ہے، یہ بات سلیکٹرز نے بھی واضح کی ہے، حسن علی تجربہ کار بولر ہیں۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کوشش ہوگی ورلڈ کپ اسکواڈ کو میدان میں اتاریں، روٹیشن کے لیے ٹائم کم ہے، اب وہی کھیلیں گے جو ہم ورلڈ کپ کے لیے پلان کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ حسن علی بیک اپ کے طور پر ہے، یہ بات سلیکٹرز نے بھی واضح کی ہے اور حسن علی تجربہ کار بولر ہیں جب کہ محمد علی نیو بال کے بولر ہیں، ملتان سے باہر نکل کر انہیں تھوڑی مشکل ہوئی، انہیں ابھی تھوڑا وقت درکار ہے، اُمید نہیں تھی کہ حارث رؤف اتنی جلدی فٹ ہو جائیں گے، ان کی فٹنس اچھی ہے، عامر جمال فائن آل راؤنڈر ہے، ٹیم کے لیے جو بیسٹ تھا وہ سلیکٹ کیا، محمد حارث ٹاپ آرڈر کا بیٹر ہے، اس کی جگہ نہیں بن سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں یہی گول تھا کہ ٹرافی لانی ہے، بدقسمتی سے نہیں لاسکے ، ہمارا فوکس ورلڈ کپ پر ہے اور سب کھلاڑیوں کا فوکس جیت پر ہے۔ کپتان نے بتایا کہ ہم پر امید ہیں، امید ہمیشہ ہی رکنی چاہیے، ہم میچ جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتے ہیں، کرکٹ پاکستان کو جوڑتی ہے، سب ایک پیج پر ہوتے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر میچ میں 200 رنز نہیں ہوتے کنڈیشن دیکھنا پڑتی ہیں، ہم وہاں جاکر دیکھیں گے یہ کیا صورتحال ہے۔  یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

SIPs surpass fixed deposits: میوچل فنڈز نے فکسڈ ڈپازٹ اور ایکویٹی کو پیچھے چھوڑا، ہندوستان میں سرمایہ کاری کا سب سے پسندیدہ آپشن

میوچل فنڈز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سرمایہ کاری کی بہت سی نئی راہیں کھول…

12 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کانگریس یا عام آدمی پارٹی کے ساتھ؟ یہاں جانئے تفصیل

دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کس کے ساتھ ہے، اس سے…

28 minutes ago

Delhi Election 2025: دہلی انتخابات سے قبل انڈیا اتحاد کا خاتمہ! عمر عبداللہ نے کہا- ختم کردو، ممتا دیدی، اکھلیش نے بھی چھوڑا ہاتھ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی…

47 minutes ago

Citigroup sees 10% gain: بھارت کے شیئر بازار میں 10ویں سال بھی تیزی کی امید: سٹی گروپ

سٹی گروپ کے گوئل نے کہا کہ گھریلو سرمایہ کاری کا بہاؤ بدستور مضبوط بنا…

1 hour ago

Delhi Election 2025: دہلی انتخابات میں انڈیا بلاک کی دھار ہوئی کم، کیجریوال نے کانگریس کو کہا بی جے پی کا پیادہ، سیاست گرمائی

اروند کیجریوال نے واضح کیا کہ دہلی اسمبلی انتخابات انڈیا بلاک کے بینر تلے نہیں…

2 hours ago