ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم ہندوستانی ٹیم سے ہارگئی، جس کے بعد سے ہنگامہ شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان کی ہارکے بعد سے بابراینڈ کمپنی پر چوطرفہ حملے ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم تیز گیند باز وسیم اکرم نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اس ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اوربابراعظم ایک دوسرے سے آنکھ تک نہیں ملاتے ہیں۔ سینئرکھلاڑیوں میں بات چیت تک بند ہے۔ حالانکہ وسیم اکرم کے اس دعوے کو پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود نے مسترد کردیا ہے۔ اظہرمحمود نے بتایا کہ بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان روزانہ بات چیت ہوتی ہے۔
اظہرمحمود کا جواب
اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وسیم اکرم نے یہ کہا ہو، لیکن مجھے نہیں معلوم۔ تاہم شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بالکل بات چیت کر رہے ہیں۔ اظہرمحمود نے مزید کہا کہ یہ ٹیم کسی ایک کھلاڑی کی وجہ سے نہیں ہاری ہے، اس میں پوری ٹیم منیجمنٹ ذمہ دار ہے۔
وسیم اکرم نے کہا- پاکستان کی نئی ٹیم بناؤ
وسیم اکرم نے اسٹار اسپورٹس سے بات چیت میں کہا کہ اب پاکستان کو نئی ٹیم بنانے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کے برتاؤ کی بھی جم کر تنقید کی۔ وسیم اکرم نے کہا، ’’ہمارا ایک گیند باز ڈائیو مارتا ہے تو وہ باہرچلا جاتا ہے۔ 20 اوورمیں وہ تھرو تک نہیں پھینک پاتے۔ بہت ہوگیا اب، یہ ویڈیو وائرل ہوجائے، مجھے فرق نہیں پڑتا۔ کسی کو تو کچھ بولنا پڑے گا۔ نئی ٹیم کھلائیں، نہ بچے کھلائیں۔ ہار ہی جائیں، لیکن ان بچوں کو بہترین بنائیں۔ پھر ایک ٹیم بن جائے گی، ایک سال کے بعد۔ یہاں یہ ہو رہا ہے کہ آج اس کا موڈ آف ہے، یہ اس سے بات نہیں کر رہا ، وہ اس سے بات نہیں کر رہا ہے۔ یہ چل کیا رہا ہے؟ پورے پاکستان کے جذبات کو مجروح کردیا ہے۔ حد ہوتی ہے کسی چیز کی۔‘‘
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…