بھارت ایکسپریس۔
Babar Azam On India vs Pakistan Match: ہندوستان-پاکستان مقابلے سے پہلے بیان بازی کا دور جاری ہے۔ اب پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ہندوستان کے خلاف مقابلے سے پہلے اپنی بات رکھی ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم پاکستان کے علاوہ سری لنکائی سرزمین پر مسلسل مقابلے کھیل رہی ہے۔ ہمارے کھلاڑی سری لنکائی حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ اس طرح ہندوستان کے خلاف ہماری ٹیم کو فائدہ ملے گا۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ ہم گزشتہ تقریباً دو ماہ سے سری لنکائی سرزمین پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کا پلڑا بھاری مانتے ہیں بابراعظم؟
بابراعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بعد افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلے۔ اس کے علاوہ ہمارے کھلاڑیوں نے لنکا پریمیئرلیگ میں کھیلا۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ ہم حالات کو بہترطریقے سے سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ بابراعظم نے اپنی ٹیم کی گیند بازی اور بلے بازی پر بات رکھی۔ بابراعظ نے کہا کہ نئی گیند کے ساتھ ہم نے ہمیشہ اچھی شروعات کی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے گیند بازوں نے مڈل اووروں میں شاندار گیند بازی کا نظارہ پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2023: ہندوستان-پاکستان میچ کے لئے ریزرو ڈے رکھنے پر ہنگامہ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کوچ نے ظاہر کی ناراضگی
بابراعظم نے اپنی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق کہی یہ بڑی بات
پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ صحیح ٹیم کامبینیشن بہت ضروری ہے۔ حالانکہ بابراعظم کا ماننا ہے کہ مڈل اوور میں پاکستانی گیند باز بہتر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گیند باز مڈل آرڈر اوورمیں وکٹ نہیں نکال پا رہے ہیں، لیکن آپ دیکھیں گے کہ ہم آخری اووروں میں شاندار گیند بازی کر رہے ہیں۔ خاص طور پر ہماری ٹیم کے تیز گیند باز آخری اووروں میں شاندارگیند بازی کا نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ ہماری ٹیم کی اوورآل کارکردگی اچھی رہی ہے۔ اگرکوئی کھلاڑی پھیل رہی ہے، تو باقی کھلاڑی اس کی بھرپائی کر رہا ہے۔ یہ ہمارے لئے اچھی بات ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…