اسپورٹس

India vs England 1st Test Match: ہندوستانی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف اپنی ہی سرزمین پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا، ٹام ہارٹلی کی گیند بازی کے سامنے ہندوستانی ٹیم نے ٹیکنے گھٹنے

India vs England 1st Test Match:  ہندوستانی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف اپنی ہی سرزمین پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ حیدرآباد ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دلچسپ فتح حاصل کی۔ ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی رہی۔ لیکن اس کے بعد دوسری اننگز میں سارا کھیل ہی بدل گیا۔ ایک انگلینڈ  کے ٹام ہارٹ لی نے کئی ہندوستانی بلے بازوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکر دیا۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 436 رنز بنائے تھے۔ لیکن دوسری اننگز میں ٹیم 202 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس دوران انگلینڈ کی جانب سے ٹام ہارٹلی نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹام ہارٹلی انگلینڈ کے لیے اپنا ڈیبیو ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے۔ وہ اپنے کیریئر کا تیسرا بین الاقوامی میچ کھیل رہے تھے۔  ٹام ہارٹلی نے 2 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ لیکن ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ لیکن بھارت کے خلاف ان کی  خطرناک باؤلنگ نے پوری دنیا میں ان کا ڈنکا بجادیا ۔ ہارٹلی نے ٹیم انڈیا کے کئی تجربے کارکھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ انگلینڈ کی جیت میں  ٹام ہارٹلی  کابہت اہم  رول ثابت ہوا۔

ہندوستان کی پہلی اننگز کے دوران ہارٹلی نے 25 اوورز میں 131 رنز دیے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے شبمن گل کو آؤٹ کیا۔ شبمن گل 23 رنز بنانے کے بعد واک آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ٹام ہارٹلی نے کے ایل راہل کو اپنا شکار بنایا۔ راہل 86 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وہ ریحان احمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ٹام ہارٹلی  نے دوسری اننگز میں 26.5 اوور ڈالے۔ اس دوران 62 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کپتان روہت شرما، یشسوی جیسوال، شبمن گل، اکشر پٹیل، شریکر بھارت اور روی چندرن اشون کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر کا دعویٰ-ملک میں ایک ہفتہ کے اندر نافذ ہو جائے گا CAA

آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 2 فروری سے وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تیسرا میچ 15 فروری سے راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کا آخری میچ 7 مارچ سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

1 hour ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

2 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

3 hours ago