اسپورٹس

IND Vs AUS 3rd ODI: آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی

IND Vs AUS 3rd ODI: نئی میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 269 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں بھارتی ٹیم 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی یعنی سمٹ گئ۔ بھارت کی جانب سے کوہلی نے 54 اور پانڈیا نے 40 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اگر ہم بھارتی اننگز کی بات کریں تو ویرات وراٹ کوہلی نے 54 رنز ضرور بنائے، لیکن وہ  ہندوستان کو  جیت نہیں  دلاسکے ۔ موجودہ ون ڈے سیریز میں یہ ان کی پہلی نصف سنچری ہے۔ کے ایل راہل نے بھی 32 رنز کی اننگز  شاندار پاری کھیلی۔ آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم جمپا نے 4 وکٹیں لے کر بھارت سے فتح چھین لی۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے 270 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری۔ کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کے لئے بہتر شروعات کی ۔ کپتان روہت نے 17 گیندوں میں 30 رنز بنائے جب کہ ان کے ساتھی گل 49 گیندوں میں 37 رنز بنائے۔ روہت شرما اور گل (شبمن گل) کی وکٹوں کے بعد کے ایل راہل اور ویراٹ کوہلی نے اننگز کو سنبھالا اور نصف سنچری کی اچھی شراکت داری کی۔

ویراٹ کوہلی نے 72 گیندوں میں 54 رنز بنائے لیکن کے ایل راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد اکشر پٹیل کریز پر بیٹنگ کے لیے آئے اور 2 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا نے ویراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا۔ ٹیم انڈیا کو پانچواں جھٹکا ویرٹ کوہلی کی شکل میں لگا، وراٹ نے اپنی نصف سنچری 61 گیندوں میں مکمل کی اور مجموعی طور پر 54 رنز بناکر ایشٹن اگر کے 36 اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ٹیم انڈیا کے لیے ویراٹ کے بعد بلے بازی کرنے آئے سوریہ کمار یادو کریز پر آئے اور 36 اوور کی دوسری گیند پر ایشٹن اگر کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ اب سوریہ کمار یادو  لگاتار تین ون ڈے میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اور لگاتار تین ون ڈے میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے چھٹے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

United Nations General Assembly: دوستی اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتی، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے جے شنکر کا دوٹوک پیغام

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان اپنے دفاع کے حق کا…

11 minutes ago

Flood situation continues to be grim in Odisha: اڈیشہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب کا خطرہ، 70 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…

35 minutes ago

Rape of Female Student: پنجاب میں LPU میں طالبہ کے مبینہ ریپ پر طلبہ میں شدید غم و غصہ، رات بھر یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ

بتایا جا رہا ہے کہ طالبات کے ہاسٹل کے قریب سے طلبہ کا احتجاج شروع…

1 hour ago

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

10 hours ago

Home Minister Amit Shah: ایشین گیمز 2026، میراتھن میں ساون برنوال نے جیتا سلور، امت شاہ نے کہا – ’کامیابی کی راہ پر اسی طرح دوڑتے رہیں‘

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین رائفل ٹیم نے جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…

11 hours ago