اسپورٹس

India vs Pakistan in Asia Cup 2023: پاکستان کے خلاف کوہلی-راہل کی شاندار سنچری، ٹیم انڈیا نے پاکستان کو دیا 357 رنوں کا ہدف، پورے دن وکٹ کے لئے ترس گئے پاکستانی گیند باز

ایشیا کپ 2023 کے سپر-4 میں ریزرو ڈے پرہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جا رہے ہائی وولٹیج میچ میں ٹیم انڈیا کے بلے بازوں نے پاکستانی گیند بازوں کی جم کردھنائی کردی۔ ٹیم انڈیا نے آج ایک بھی وکٹ نہیں گنوایا اور پاکستان کے خلاف 357 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کردیا۔ ٹیم انڈیا نے کل کے اسکور 24.1 اووروں میں 2 وکٹ کے نقصان کے ساتھ 147 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کریز پرتھے، یہ دونوں بلے بازآخر تک نہیں ہوئے اورپاکستان کے خلاف شاندار سنچری لگائی۔

وراٹ کوہلی نے تاریخ رقم کردیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے 47ویں سنچری لگائی۔ ساتھ ہی انہوں نے ونڈے کرکٹ میں اپنے 13000 رن بھی مکمل کرلئے۔ وراٹ کوہلی نے سب سے کم اننگوں میں ونڈے میں 13000  مکمل کئے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 122 رن بنائے۔ وہیں شاندارواپسی کرتے ہوئے کے ایل راہل نے ناٹ آؤٹ 111 رن بنائے۔ پاکستانی کی طرف سے کوئی بھی وکٹ نہیں حاصل کرسکا۔

پاکستان کی طرف سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو ایک ایک وکٹ ملا۔ دونوں وکٹ کل ہی گرگئے تھے۔ جب روہت شرما اورشبھمن گل نے شاندار نصف سنچری بنائی تھی۔ روہت شرما نے 56 رن بنائے تھے جبکہ شبھمن گل 58 رن بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوئے تھے۔

پاکستان کو لگا بڑاجھٹکا

ہندوستان-پاکستان کے درمیان ریزرو ڈے میں ایشیا کپ 2023 کا سپر-4 مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ پیر کے روز ریزرو ڈے پر کھیلے جا رہے مقابلے سے پہلے پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ اسٹارگیند بازحارث رؤف ہندوستان کے خلاف مقابلے سے باہرہوگئے ہیں۔ حارث رؤف کے پیرمیں چوٹ لگی ہے۔ اس وجہ سے وہ یہ مقابلہ نہیں کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کے گیند بازی کوچ مورنے مورکیل نے حارث رؤف کی انجری کے بارے میں اپڈیٹ دیا۔ مورکیل کے مطابق، بدقسمتی سے حارث رؤف کی نسوں میں درد ہوا۔ وہ کل رات اسکین کے لئے گئے۔ عالمی کپ نزدیک ہونے کے سبب آج ہم اسے باہربٹھا رہے ہیں۔ حارث رؤف کے 5 اوور کسی اور گیند باز سے ڈلوائے جائیں گے۔ انہوں نے پہلے دن 5 اوور میں 27 رن دیئے تھے۔ حالانکہ انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملا۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mahakumbh Mega Conclave Live Updates: ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے چراغ جلا کر کانکلیو کا کیا افتتاح

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آج پریاگ راج میں ایک میگا کانکلیو ’مہاکمھ: مہاتمئے پر…

41 minutes ago

Amritsar Blast: امرتسر کے گمٹالہ چوکی کے باہر بم بلاسٹ، ببر خالصہ نے لی ذمہ داری، لیکن پولیس نے بتائی دھماکے کی یہ وجہ

آرمی کینٹ کا علاقہ بھی گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ…

1 hour ago

Israel released a new map: اسرائیل نے جاری کیا نیا نقشہ، برہم ہوئے مسلم ممالک، کہہ دی بڑی بات

جورڈن نے اس نقشے کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ بتایا ہے۔ عرب…

2 hours ago

Dense Fog in North India: شمالی ہند میں گھنی دھند کا اثر، دہلی آنے والی 26 ٹرینیں تاخیر کا شکار

شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات…

3 hours ago

Weather Forecast: دہلی میں درجہ حرارت 5 ڈگری تک پہنچا، کشمیر میں جمی برفب، راجستھان میں ژالہ باری کا امکان

پنجاب اور ہریانہ میں سردی اپنے عروج پر ہے۔ موگا میں کم سے کم درجہ…

3 hours ago

Meerut Mass Murder: یوپی کے میرٹھ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل، بیڈ کے باکس میں ملی لاشیں

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…

13 hours ago