اسپورٹس

Asia Cup 2023:ہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ میں بارش کی رخنہ اندازی کے بعد کیا ہوگا، ڈکورتھ لوئس کا کیا ہے ضابطہ؟

India vs Pakistan, Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 کا آغاز ہونے کے بعد اب 2 ستمبر کو اس ٹورنا منٹ کا اہم مقابلہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پلّے کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بابراعظم کی کپتانی میں پاکستان نے اپنے پہلے مقابلے میں نیپال کی ٹیم کو 238  رنوں سے شکست دینے کے ساتھ شاندار شروعات کی۔ اب ان کا ارادہ ہندوستان کے خلاف بھی مقابلے میں اسی فارم کو جاری رکھنے کی ہوگی۔

ہندوستان-پاکستان کے درمیان اس عظیم مقابلے میں بارش کا خلل بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ میچ کے دنوں کینڈی کے موسم رپورٹ کے مطابق، سری لنکا کے جنوبی حصہ میں بھاری بارش ہونے کےآئندہ کچھ حصہ میں بھاری بارش ہونے کے آئندہ کچھ امید ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کینڈی میں 2 ستمبر کو 70 فیصد بارش ہونے کی امید ہے۔ پورے میچ کے دوران بارش مسلسل اسٹیڈیم میں منڈراتے رہیں گے۔

ایسے میں اس میچ میں ڈکورتھ لوئس ضابطے (ڈی ایل ایس) لگنے کا پورا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ونڈے میں میچ کا نتیجہ حاصل کرنے کے لئے کم ازکم 20-20 اوور کا مقابلہ ہونا ضروری ہے۔ کینڈی میں 2 ستمبر کی شام 5:30 بجے تقریباً 60 فیصد بارش ہونے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔

میچ منسوخ ہونے پر پاکستان کرجائے گا سپر-4 میں کوالیفائی

بارش کی وجہ سے اگرہندوستان-پاکستان کے درمیان مقابلہ منسوخ کردیا جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔ ایسے میں پاکستان کی ٹیم 3 پوائنٹ کے ساتھ سپر-4 کے لئے کوالیفائی کرجائے گی۔ وہیں ہندوستانی ٹیم کو اپنے آخری گروپ مقابلے میں نیپال کے خلاف جیت حاصل کرنا بے حد ضروری ہوجائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس مقابلے سے متعلق فینس کافی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان نے 132 ونڈے میچوں میں ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے، جن میں سے ہندوستان نے 55 میچ جیتے ہیں اور پاکستان نے 73 میچ جیتے ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

2 hours ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

2 hours ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

3 hours ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

3 hours ago