اسپورٹس

AI-created audio of Rajiv Shukla played on Pakistani TV show:پاکستانی ٹی وی شو پر چلا راجیو شکلا کا اے آئی سے تیار کردہ آڈیو، بی سی سی آئی کے نائب صدر نے بتائی حقیقت

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے واضح کیا ہے کہ بھارت-پاکستان کے آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ میچ سے متعلق پاکستانی ٹی وی شو میں ان سے منسوب کیا گیا آڈیو کلپ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور یہ ان کا اصل بیان نہیں ہے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر نے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے گمراہ کن اور فرضی مواد پر نہ تو یقین کیا جائے اور نہ ہی اسے شیئر کیا جائے، بلکہ جہاں کہیں بھی ایسا مواد نظر آئے، اس کی رپورٹ کی جائے۔

راجیو شکلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، “بھارت-پاکستان ورلڈ کپ میچ پر میری باتوں کے ایک ویڈیو میں اے آئی کا استعمال کر کے آڈیو تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ باتیں میری نہیں ہیں۔ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ اس گمراہ کن مواد پر بھروسہ نہ کریں اور نہ ہی اسے شیئر کریں، اور جہاں بھی ایسے ویڈیوز نظر آئیں، ان کی رپورٹ کریں۔”

شو میں چلایا گیا اے آئی سے تیار کردہ ورژن

سابق کرکٹر شعیب ملک کی میزبانی میں چلنے والے ایک پاکستانی کرکٹ شو نے ’اے آر وائی نیوز‘ پر شکلا کے بیان کے آڈیو کلپ کا اے آئی سے تیار کردہ ورژن دکھایا، جس میں ہائی وولٹیج میچ کے بائیکاٹ کی تجویز پر پاکستان کے یو ٹرن کا ذکر کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شعیب ملک کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، “میں آپ کو بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کی ایک کلپ دکھانا چاہوں گا،” اس کے بعد غلط آڈیو چلایا گیا۔

کلپ میں راجیو شکلا سے ملتی جلتی ہے آواز

اس کلپ میں راجیو شکلا سے ملتی جلتی آواز سنائی دیتی ہے، “میں بی سی سی آئی کے بار بار کہنے پر آئی سی سی کے نمائندے کی جانب سے شروع کی گئی بات چیت کے نتائج دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف کھیلنے پر آمادہ کیا گیا۔ یہ ایک اچھا حل ہے، باہمی رضامندی سے نکالا گیا حل ہے، جو کھیل میں کرکٹ کو ترجیح دینے کے لیے ضروری تھا۔ یہی کیا گیا ہے۔”

راجیو شکلا کے اصل بیان کا لہجہ مختلف تھا

حالانکہ، شکلا کے اصل بیان کا لہجہ مختلف تھا۔ منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے باہمی رضامندی سے حل نکالنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا،
“میں آئی سی سی کے نمائندے کی جانب سے شروع کی گئی بات چیت کے نتائج دیکھ کر بہت خوش ہوں، جس کی نگرانی آئی سی سی چیئرمین نے کی، اور پھر وہ نمائندے جو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بات کرنے گئے تھے۔ یہ ایک اچھا حل ہے، ایک دوستانہ حل، جو کھیل میں کرکٹ کی اہمیت کو ترجیح دینے کے لیے نکالا گیا ہے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

1 hour ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

3 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

4 hours ago