اسپورٹس

Ahmedabad Weather Report IPL Final 2025: آئی پی ایل فائنل میں کیسا رہے گا احمدآباد کا موسم، بارش کے کتنا فیصد امکان

Ahmedabad Rain Prediction IPL Final 2025: انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں سیزن کا فائنل مقابلہ 3 جون، 2025 کوکھیلا جائے گا۔ رائل چیلنجرس بنگلورونے کوالیفائر-1 جیت کرسب سے پہلے فائنل میں جگہ یقینی بنالی تھی۔ وہیں کوالیفائر-2 جیت کرپنجاب کنگس بھی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ تاہم کیا آئی پی ایل 2025 فائنل میں بارش کھیل خراب کرسکتی ہے اوراس میچ کا نتیجہ کب تک آسکتا ہے، آئیے جانتے ہیں۔

آئی پی ایل 2025 فائنل میں ہوگی بارش؟

آئی پی ایل 2025 کے فائنل مقابلے میں بارش کا خدشہ بہت کم ہے۔ احمدآباد میں اس دن موسم گرم رہ سکتا ہے۔ موسمی اطلاعات کے مطابق، بارش کا صرف 20 فیصد امکان ہے۔ 3 جون کوموسم صاف رہے گا اورفائنل میچ بھی بغیرکسی رکاوٹ کے ہوسکتا ہے۔ ممبئی انڈینس اور پنجاب کنگس کے درمیان یکم جون کوالیفائر-2 بھی احمدآباد کے اسی میدان پرکھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں تقریباً دوگھنٹے مسلسل بارش ہوتی رہی، جس وجہ سے شام 7:30 بجے کی جگہ رات 9:45 پرشروع ہوا۔ اس میچ میں دو گھنٹے کا زیادہ وقت ریزروتھا، جس وجہ سے میچ میں کوئی اوورنہیں کٹے اورپورے 20-20 اوورکا میچ کھیلا گیا۔ اس میچ کا نتیجہ دیررات 2 بجے تک آیا۔

بارش ہوئی تو کون جیتے گا فائنل؟

آئی پی ایل فائنل میں اگربارش ہوتی ہے تواس میچ کو بھی اضافی دوگھنٹے تک آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ وہیں، اگربارش کی وجہ سے تین جون کومیچ نہیں ہوپایا تو 4 جون کا دن بھی فائنل کے لئے ریزروہے۔ اس کے باوجود اگر4 جون کوبھی میچ نہیں ہوپایا تو پنجاب کنگس کوآئی پی ایل-2025 کا فاتح ڈکلیئرکیا جاسکتا ہے، کیونکہ پنجاب کنگس لیگ میچوں میں آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں آرسی بی سے آگے تھی۔ پوائنٹس ٹیبل میں دونوں ٹیموں کے پاس 19-19 پوائنٹ ہیں، لیکن پنجاب کا نیٹ رن ریٹ بنگلورو سے بہترہے، اس لئے رجت پاٹیدارکی بنگلورو دوسرے اورشرے یس ایئرکی پنجاب کنگس پہلے مقام پرہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

5 minutes ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

43 minutes ago

”People want“ regime change: عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، کپل سبل کا راج ناتھ سنگھ کو دیا جواب

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…

2 hours ago

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

11 hours ago