عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔
ہندوستان کے سب سے پسندیدہ اداکارہ میں سے ایک عامرخان نے حال ہی میں اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ کے بارے میں دلچسپ خبرشیئرکی۔ انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیزکے بعد وہ اپنے ڈریم پروجیکٹ ’مہا بھارت‘ پرکام شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ ان کی آخری فلم بھی ہوسکتی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی آخری فلم کیا چاہتے ہیں۔
’ستارے زمین پر‘ کے بعد ’مہا بھارت‘ پرکریں گے کام عامرخان
عامرخان ایک پاڈ کاسٹ میں پہنچے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اورکیریئر سے متعلق کئی بارشیئرکی۔ اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ اپنی آخری فلم بنائیں گے تو وہ کیسی ہوگی؟ اس پراداکارنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز کے بعد ’مہا بھارت‘ بنانے پرکام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس کے بعد کسی اور پروجیکٹ کو نہیں بنا پائیں گے۔
کیا عامرخان کی آخری فلم ہوگی مہابھارت؟
کئی لوگوں کو یہ جان کرحیرانی ہوسکتی ہے کہ عامرخان کی’مہا بھارت‘ آخری فلم ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید اسے کرنے کے بعد مجھے لگے گا کہ میرے پاس کرنے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے۔ میں اس کے بعد کچھ نہیں کرسکتا، کیونکہ اس فلم کا کنٹنٹ ایسا ہی ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا- ’’مجھے امید ہے کہ میں کام کرتے ہوئے ماروں گا، لیکن چونکہ آپ پوچھ رہے ہیں، اس لئے یہ ایک ایسی چیز ہے، جس کے بارے میں سوچ سکتا ہوں۔ شاید اس کے بعد مجھے لگے گا کہ مجھے کچھ اورکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
’مہا بھارت‘ کے لئے لگیں گے کئی ڈائریکٹر
اس سے پہلے ایک انٹرویو میں عامرخان نے کہا تھا کہ ’مہا بھارت‘ کوایک ہی فلم میں دکھانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ”میں اسے کئی فلموں میں بنانا چاہتا ہوں۔ اورشاید ہمیں کئی ڈائریکٹروں کی ضرورت بھی پڑے گی تاکہ ہم اسے ایک طے وقت میں پورا کرسکیں۔ اگرہم ایک ایک کرکے بنائیں گے تو بہت سال لگ جائیں گے۔ جیسے Lord of the Rings کی تینوں فلمیں ایک ساتھ شوٹ ہوئی تھیں۔ ویسے ہی کچھ ہم بھی کرسکتے ہیں۔“
کیا ہے ’ستارے زمین پر‘ کی کہانی؟
ستارے زمین پرایک اسپورٹس ڈراما فلم ہے، جسے تارے زمین پرکا سیکویل مانا جا رہا ہے۔ اس فلم میں عامرخان ایک باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ہیں اداکارہ جینیلیا ڈیسوزا اور 10 نئے فنکار۔ فل مکی ہدایت کی ہے اور آرایس پرسنا نے اور پروڈیوس کیا ہے عامر خان اور اپرنا پروہت نے۔ یہ فلم 20 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…
نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…
راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…
پونے میٹرو لائن-3 کی سب سے خاص بات اس میں خواتین کی بڑی شمولیت ہے۔…
بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…
دندروا دھام مندر کی سب سے مشہور روایت ایک سنت کی بیماری سے جڑی ہوئی…