واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم میں امریکی کامرس سکریٹری ہاورڈ لٹنک نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کئی اہم باتیں کہیں۔ انہوں نے ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جلد تجارتی معاہدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا۔اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ میں ہندوستان کا بہت بڑا فین ہوں اور ہندوستانی حکومت کے لوگ بھی یہ جانتے ہیں۔ میرے بہترین دوستوں میں سے ایک نکیش اروڑہ ہندوستانی ہیں۔ جب میں ہندوستان جاتا تھا تو ہم گھر پرپارٹیوں میں جاتے تھے، کرکٹ کھیلتے تھے اور بہت مزے کرتے تھے۔ ہندوستان میں گزارا ہوا وقت میرے لیے ایک خاص تجربہ رہا ہے۔
لٹنک نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تعلقات پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ “ڈونلڈ ٹرمپ ہماری انتظامیہ میں واحد لیڈر ہیں جنہیں پورے امریکہ کے عوام نے منتخب کیا، جس طرح نریندر مودی کو ہندوستان میں پورے ملک کا مینڈیٹ ملا ہے، دنیا میں بہت کم لیڈر ایسے ہیں جنہیں اپنے ملک کے عوام نے اتنے بڑے پیمانے پر منتخب کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے باہمی تعلقات بہت مضبوط اور خاص ہیں۔
امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے کہاکہ جو ممالک تیزی سے قدم اٹھاتے ہیں وہ بہتر سودے حاصل کرتے ہیں۔ میرے خیال میں بھارت بھی ایسا ہی کر رہا ہے اور میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔ پہلے ایسے معاہدے ہونے میں دو سے تین سال لگتے تھے، لیکن اب ہم انہیں ایک ماہ میں مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ممالک کے درمیان عام تجارتی عمل سے مختلف ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں اور جلد ہی ایک تجارتی معاہدہ ہو سکتا ہے جو امریکہ اور بھارت دونوں کے درمیان ہو گا۔ہاورڈ لٹنک نے یہ بھی کہا کہ مودی اور ٹرمپ کے مضبوط سیاسی تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات آسان ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم مذاکرات شروع کرتے ہیں تو ماحول پہلے سے ہی مثبت ہوتا ہے اس سے مذاکرات تیزی سے آگے بڑھتے ہیں اور جلد حل تلاش کیا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پوسٹر وار تیز ہوگئی ہے۔…
غازی آباد کے سن سٹی میں 22 سے 28 اکتوبر تک چھترپتی شیواجی مہاراج کی…
عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…
نو راتری کے موقع پر گوتم اڈانی نے جنوبی گجرات میں شریمد راج چندر مشن…
گوا میں راہل گاندھی نے ووٹ چوری کے الزامات کو لے کر الیکشن کمیشن کو…
منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…