اسپورٹس

IND vs ENG: لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈکوملی جیت،جانئے کیوں آئی سی سی نے انگلینڈ پر عائد کیا  ڈبل جرمانہ

انگلینڈ کی ٹیم بھلے ہی لارڈز ٹیسٹ میچ جیت گئی ہو،لیکن دو دن بعد ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے ٹیم پر بڑا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہی نہیں بھارت کے خلاف فتح کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم کے کھاتے سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس بھی کٹ گئے ہیں۔ آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم کے کھاتے سے دو ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس بھی کاٹے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی جیت کا تناسب 66.67 پر آگیا ہے اور ٹیم دوسرے سے تیسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے انگلینڈ کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ کا قصوروار پایا ہے۔ انگلینڈ نے دو اوورز کی تاخیر کی جس پر آئی سی سی نے پوری ٹیم کو سزا دی ہے۔ آئی سی سی کے کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ اسٹاف کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق، جو کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ہے، مقررہ وقت میں گیند نہ کروانے پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ مقررہ وقت میں دو اوورز نہ کرانے پر انگلینڈ پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے جرم تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ جرمانہ بھی قبول کرلیا ہے۔ اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔ آن فیلڈ امپائر پال ریفل اور شرف الدولہ ابن شاہد، تھرڈ امپائر احسن رضا اور چوتھے امپائر گراہم لائیڈ نے انگلینڈ کے خلاف یہ الزامات عائد کیے تھے۔ میچ ریفری نے ان الزامات کو درست پایا اور انگلینڈ کو سزا دی گئی۔ تین میچوں میں سے دوسرا میچ جیت کر انگلینڈ کے کھاتے میں 66.67 فیصد جیتنے والے پوائنٹس تھے ،لیکن اب یہ کم ہو کر تقریباً 60 فیصد رہ جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago