اسپورٹس

Bihar Cricket Association: پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے فیصلے کے بعد بی سی اے نے بہار کی مردوں کی رنجی ٹیم کا کیا اعلان

بہار کرکٹ میں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں ایک اور بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ پیر کو پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد بہار کرکٹ ایسوسی ایشن نے منگل کو رنجی ٹرافی کے لیے بہار کی مردوں کی ٹیم کا اعلان کیا۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے ان فیصلوں پر روک لگا دی ہے، جو امت کمار کی سکریٹری کے طور پر تقرری اور نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل سے متعلق تھی۔ جسٹس شیلیش کمار سنہا، جنہیں 5 اگست 2024 کو پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد لوک پال کے طورپر مقرر کیا گیا ،  عدالت کی جانب سے جاری کردہ  نئے حکم کے بعد اب لوک پال نہیں رہیں گے ۔ اس کے علاوہ، بہار کرکٹ ایسوسی ایشن (بی سی اے) کی طرف سے اعلان کردہ بہار کی ٹیم روہتک کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ بہار اپنی رنجی ٹرافی 2024 مہم کا آغاز 11 اکتوبر سے ہریانہ کے خلاف کرے گا۔

 ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے، بی سی اے کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ پٹنہ ہائی کورٹ کے پرانے حکم (5 اگست 2024) کا غلط استعمال کرتے ہوئے بہار کرکٹ کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سینئر افسر نے کہا، “گزشتہ کچھ دنوں سے بہار کرکٹ کے شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ افسر نے کہا کہ عام طورپر ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی ایک شخص اپنے آپ کو کسی ایسی ایسوسی ایشن کا سکریٹری قرار دے جو بی سی سی آئی کے ماتحت ہو۔ یہی نہیں بلکہ وہ اپنی سہولت کے مطابق اپنی تنخواہ بھی خود طے کرے اور سلیکشن کمیٹی بنا کر ٹیم کا اعلان کرے۔ یہی نہیں، اس فہرست میں ان کھلاڑیوں کے نام بھی شامل کریں جو بی سی اے کے پریکٹس کیمپ کا حصہ تھے۔

بہار کرکٹ ٹیم کی پیر کو جاری کی گئی فہرست میں جن کھلاڑیوں کے نام شامل تھے، ان سب نے بی سی اے کو میل کے ذریعے بتایا ہے کہ ان کا بی سی اے کے سابق سیکرٹری امت سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس کیمپ کا حصہ تھے جو ایت کی قیادت میں تھے۔ ای ایس پی این کریک انفو کے پاس ان میلز کی ایک کاپی بھی ہے جو کھلاڑیوں نے بی سی اے  کو بھیجی ہیں۔

ای ایس پی این کریک انفو نے ذیشان سے بھی بات کی، جو پیر کو بہار رنجی ٹیم کا انتخاب کرنے والی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ ذیشان نے کہا، “میں عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  مجھے خوشی ہے کہ بہار کے کھلاڑیوں کی پریشانی کم ہوئی ہے اور آخر کار وہ روہتک جا رہے ہیں، مجھے یہ بھی اچھا لگا  کہ میں نے جس ٹیم کو منتخب کیا تھا اس کے کئی کھلاڑی بھی اس ٹیم میں شامل ہیں۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور پھر بھی کہوں گا کہ میرا کسی گروہ سے کوئی تعلق نہیں۔ میرا مقصد بہار کی کرکٹ کو بہتر بنانا ہے۔

ای ایس پی این کریک انفو نے پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے حکم کے حوالے سے امت کمار سے بھی بات کی، امت نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’سب سے پہلے تو میں عدالت کے اس حکم کا احترام کرتا ہوں۔ لیکن دسہرہ کے بعد میں اس سلسلے میں اپنے وکیل سے بھی بات کروں گا اور اگر وہ مشورہ دیں گے تو میں سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کروں گا۔

بی سی اے نے رنجی ٹرافی کے پہلے دو میچوں کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی کمانڈ ویر پرتاپ سنگھ کر رہے ہیں۔

رنجی ٹرافی کے لیے منتخب بہار کی ٹیم: ویر پرتاپ سنگھ (کپتان)، شکیب الغنی (نائب کپتان)، بپن سوربھ، آکاش راج، شرمان نگرودھ (وکٹ کیپر)، بابل کمار، آیوش لوہاروکا، راگھویندر پرتاپ سنگھ، میانک چودھری، ہمانشو سنگھ، سچن کمار سنگھ، ابھیجیت ساکیت، انوج راج، ثاقب حسین، شبیر خان، رشبھ راج، ہرشیوکرم سنگھ، جتن کمار یادو، یشپال یادو، رشی راج۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago