بھارت ایکسپریس۔
Reactions On Afghanistan: افغانستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ راشد خان کی کپتانی والی افغانستان نے سپر-8 کے آخری مقابلے میں بنگلہ دیش کو ہراکرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ افغانستان کی اس جیت سے دنیائے کرکٹ کے ساتھ بالی ووڈ میں بھی ہلچل مچ گئی۔ افغانستان کی جیت پر سابق ہندوستانی عظیم کرکٹرکے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے اسٹار سنیل شیٹی نے بھی ردعمل کا اظہارکیا۔
افغانستان کی جیت کے بعد سنیل شیٹی نے ایکس پرٹیم کا ویڈیوپوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “اوہ افغانستان کے لئے کیا شاندار جیت ہے۔ ایک شاندارٹیم اورخوبصورت ملک کے لئے یہ بے حد اہل جیت ہے۔ کابل آج جشن مناتا ہے… ویسے ہی دنیا بھی مانتی ہے۔”
افغانستان کی ٹیم کی اس جیت پر اب تک تمام سابق ہندوستانی کرکٹروں کے ردعمل آچکے ہیں۔ یوراج سنگھ نے ایکس پر لکھا، “پارک سے واقعی شاندارنظارہ! کیا جیتا افغانستان۔ شروع سے لے کرآخر تک ناخن چبانے والی! جذبات اوپر ہیں کیونکہ پٹھانوں نے پہلی بار سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ نوین الحق میچ وننگ پرفارمنس۔”
ویریندر سہواگ نے لکھا، “واہ، افغانستان۔ کیا شاندار کوشش۔ نیوزی لینڈ کو ہرانا، آسٹریلیا کو ہرانا اور ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانا۔ یہی ترقی ہے۔ مبارکباد۔” وہیں، سریش رینا نے ایکس پر لکھا، “افغانستان کو بنگلہ دیش کے خلاف جیت کی مبارکباد۔ وہ اس ٹورنا منٹ میں واقعی شاندار رہے۔ شاندار کام جاری رکھئے لڑکوں۔” یہاں دیکھئے افغانستان کی جیت پر کس نے کیا کہا؟ سبھی کے پوسٹ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
افغانستان نے بنگلہ دیش کو ہراکرسیمی فائنل میں بنائی جگہ
افغانستان نے میچ میں پہلے بلے بازی کی تھی۔ حالانکہ ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی تھی۔ افغانستان نے چھوٹی چھوٹی شراکت داری کی بدولت 20 اووروں میں 5 وکٹ گنوا کر115 رن بنائے تھے۔ افغانستان کی طرف سے سلامی بلے باز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے ایک بار پھر اچھی شروعات کی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 64 گیندوں پر 59 رنوں کی شراکت داری کی۔ اس کے بعد ٹیم کے لئے کپتان راشد خان نے کپتانی اننگ کھیلی۔ آخر میں انہوں نے 3 چھکے لگاکر ٹیم کا اسکور 115 رنوں تک پہنچا دیا۔ وہیں بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے افغانستان کے بلے بازوں کو باندھ کر رکھا۔ بنگلہ دیش کے رشاد حسین نے تین وکٹ حاصل کئے۔
افغانستان کے گیند بازوں نے اس چھوٹے سے ہدف کا بچاؤ کیا۔ ٹیم کے گیند بازوں نے بنگلہ دیش کو 17.5 اوور میں 105 رنوں کے اسکور پر ڈھیر کردیا۔ بارش کے سبب میچ میں ایک اوور کی کٹوتی کی گئی تھی۔ بنگلہ دیش کو جیت حاصل کرنے کے لئے ڈک ورتھ لوئس ضابطے سے 19 اووروں میں 114 رنوں کا اسکوربنانا تھا۔ بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز لٹن داس 49 گیندوں پر 54 رن بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری طرف سے وکٹ گنواتی رہی۔ ٹیم کے محض 3 ہی بلے باز دہائی کا اسکور بنا سکے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…