بھارت ایکسپریس۔
Mohammad Nabi ICC Rankings: افغانستان کے بہترین کھلاڑی محمد نبی ونڈے آل راؤنڈروں کی رینکنگ میں ٹاپ پرپہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی نے حال ہی میں تازہ ترین رینکنگ جاری کی ہے۔ اس میں محمد نبی نمبرون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے ونڈے آل راؤنڈروں کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا قبضہ تھا۔ شکیب الحسن اب ایک مقام نیچے کھسک کردوسرے نمبرپرآگئے ہیں۔ محمد نبی کی بات کریں تو انہوں نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف طوفانی سنچری لگائی تھی۔ حالانکہ افغانستان کی ٹیم یہ میچ ہارگئی تھی۔
دراصل، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان تین میچوں کی ونڈے سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ سری لنکا نے سیریز کے ابتدائی دو میچ جیت لئے ہیں۔ اب تیسرا مقابلہ پیلّے کل میں بدھ کے روز کھیلا جا رہا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 9 فروری کو کھیلا گیا تھا۔ اس مقابلے میں محمد نبی نے طوفانی بلے بازی کی تھی۔ انہوں نے 130 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 136 رن بنائے تھے۔ محمد نبی کی اس اننگ میں 15 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ محمد نبی کو شاندار پرفارمنس کا رینکنگ میں فائدہ ملا ہے۔ وہ ونڈے آل راؤنڈروں کی رینکنگ میں ٹاپ پرآگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے سینئراور بہترین کھلاڑی شکیب الحسن ونڈے آل راؤنڈروں کی رینکنگ میں ٹاپ پرتھے، لیکن اب وہ دوسرے نمبرپرآگئے ہیں۔ شکیب الحسن کو 310 ریٹنگ ملی ہے۔ وہیں محمد نبی 314 ریٹنگ کے ساتھ ٹاپ پرہیں۔ زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا تیسرے نمبرپرہیں۔ انہیں 288 ریٹنگ ملی ہے۔ ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ 10ویں مقام پرہیں۔
واضح رہے کہ محمد نبی کا ونڈے کیریئر اب تک شاندار رہا ہے۔ انہوں نے 158 میچوں میں 3345 رن بنائے ہیں۔ اس دوران دوسنچری اور 16 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ ان کا بہترین ونڈے اسکور 136 رنوں کا رہا ہے۔ محمد نبی نے اس فارمیٹ میں 163 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ ان کی ایک میچ میں سب س بہترین کارکردگی 30 رن دے کر4 وکٹ حاصل کرنا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…