سماجوادی پارٹی کے لیڈراوراترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی کے لیڈرسوامی پرساد موریہ اوراپنا دل کمیرا وادی کی لیڈرپلوی پٹیل کے سوالوں پرردعمل کا اظہارکیا ہے۔ اس دوران انہوں نے پلوی پٹیل سے اہم اپیل بھی کی ہے۔
اکھلیش یادو نے سوامی پرساد موریہ کے سوال پرکہا کہ یہ سوال جو آپ پوچھ رہے ہیں، ہم اپنی پارٹی میں بات چیت کرکے اس کا حل نکالیں گے۔ اس سے بڑا موضوع کسانوں کا ہے، جس سے وہ بی جے پی سے پریشان ہیں۔
کسانوں کے موضوع پر سماجوادی پارٹی نے کہا کہ آخر بی جے پی چاہتی کیا ہے؟ ایک طرف بی جے پی سوامی ناتھن جی کو بھارت رتن دے رہی ہے، لیکن دوسری طرف کسانوں پرآنسو گیس کے گولے داغے جا رہے ہیں۔ بی جے پی کے لوگ پی ڈی اے سے گھبرائے ہوئے ہیں۔
پلوی پٹیل کے سوال پرسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ پی ڈی اے مضبوط ہے، ہماری لڑائی بڑی ہے، ہم کو سبھی لوگوں کی حمایت چاہئے۔ یہ پوچھے جانے پرکہ وہ کون سی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے، اس پراکھلیش یادو نے کہا کہ آنے والے وقت میں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میں کہاں سے لڑ رہا ہوں۔ سونیا گاندھی کے راجیہ سبھا جانے پرانہوں نے کہا کہ یہ کانگریس پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…