اسپورٹس

Young Female Athletes Shine At Friends Cup 2025 In Ambedkar Stadium: دوسرا فرینڈز کپ گرلز فٹ بال ٹورنامنٹ امبیڈکر اسٹیڈیم نئی دہلی میں ہوا شروع

دوسرا فرینڈز کپ گرلز فٹ بال ٹورنامنٹ 6 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں شروع ہوا۔ یہ تقریب ایک انتہائی پرجوش ماحول میں شروع ہوئی، جس میں دہلی-این سی آر سے لڑکیوں کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ ٹیمیں مختلف این جی اوز اور پسماندہ کمیونٹیز سے آئی تھیں اور ٹورنامنٹ کا مقصد لڑکیوں کو کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنانا، خود اعتمادی پیدا کرنا اور مساوات کو فروغ دینا تھا۔

FUFC کے زیر اہتمام

 اس ٹورنامنٹ کا انعقاد فرینڈز یونائیٹڈ فٹ بال کلب (FUFC) کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے دہلی سوکر ایسوسی ایشن کے آنجہانی عہدیدار مسٹر بھاٹیہ اور مسٹر رئیس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی  رکھی گئی ہے ۔

اقدام کو سراہا گیا

 مہمان خصوصی  آئی آر ایس امت کمار شرما، جو فی الحال NFL کے CVO ہیں،  انہوں نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “یہ ٹورنامنٹ صرف کھیل مقابلہ نہیں ہے، بلکہ شمولیت اور بااختیار بنانے کی تحریک ہے۔” انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط، لگن اور خود اعتمادی سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

ٹورنامنٹ 9 اکتوبر تک جاری رہے گا

اس موقع پر کئی معزز مہمان، سماجی کارکن اور کھیلوں کے شائقین بھی موجود تھے۔9 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں ناک آؤٹ میچ کے ساتھ ایک خصوصی بلائنڈ فٹ بال نمائشی میچ  بھی شامل ہوگا۔

فرینڈز یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے عہدیدار سدھیر کمار شرما، اجے کمار، راکیش جنسی، بیجندر کمار، بھارت بھوشن نوٹیال، منوج نیوا، سنیل دت، شری وکرم سنگھ نیگی، ساکشی چاولہ، پردیپ اروڑا، لوکیش پانچال، شیام ناتھ اور راکیش سہگل اس تقریب میں  شرکت کی ۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Building collapses in Chandni Chowk: دہلی کے چاندنی چوک میں زیرتعمیر تین منزلہ عمارت منہدم، دو افراد ہلاک، ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ

چاؤڑی بازار میٹرو اسٹیشن کے قریب گلی ستارہ میں پیش آیا حادثہ، فائر بریگیڈ کی…

26 minutes ago

Nitin Nabin visits the Gorakhnath Temple: بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے گورکھ ناتھ مندر میں کی پوجا ارچنا، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا استقبال

گورکھپور دورے کے دوسرے دن مندر پہنچے نتن نبین، تنظیمی عہدیداروں اور سابق ارکان پارلیمنٹ…

2 hours ago