امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ غزہ جنگ ختم کرنے کے لئے دی گئی تجویزپرحماس اوراسرائیل کے درمیان مصرکے شہرشرم الشیخ میں براہ راست مذاکرات جاری ہیں۔ حماس نے بھلے ہی تجویز کی سبھی یرغمالیوں کورہا کرنے والی شرط کومان لیا ہے، لیکن وہ کئی دوسرے نکات پرمتفق نہیں ہیں۔ حماس نے دوسرے دن کی مذاکرات مکمل ہونے پراسرائیل سے غزہ جنگ ختم کرنے کی ’گارنٹی‘ مانگی ہے۔
جنگ شروع ہونے کی دوسری برسی کے موقع پروائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ معاہدہ ایک حقیقی امکان ہے، جیسا کہ منگل کے روزمصرکے تفریحی شہرشرم الشیخ میں مذاکرات کا اختتام ہوا۔ جبکہ ٹرمپ وعدہ کررہے ہیں کہ معاہدہ طے پا جائے گا، لیکن وہ اس بات کی گارنٹی نہیں دے رہے ہیں کہ معاہدہ کب تک نافذ رہے گا اوراسرائیل غزہ سے کب نکلے گا۔ ٹرمپ کے امن مسودے میں ٹرمپ نے ایسی زبان کا استعمال کیا ہے، جو پوری طرح اسرائیل کے حق میں ہے۔ جس پر حماس بھروسہ نہیں کرپا رہا ہے۔
حماس کو نہیں ہو رہا ہے بھروسہ
بھلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس پلان کا کئی مسلم ممالک استقبال کررہے ہوں، لیکن حماس کواس کے اتحادی اسرائیل پربالکل بھروسہ نہیں ہے۔ حماس کے سینئرافسرفاجی برہوم نے کہا کہ گروپ کے مذاکرات کارجنگ کا خاتمہ اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں۔ تاہم اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بارے میں ٹرمپ کا منصوبہ مبہم ہے اورمرحلہ وارانخلاء کے لیے کوئی مخصوص ٹائم فریم نہیں دیا گیا ہے۔ یہ انخلاء صرف اس صورت میں ہوگا، جب حماس اپنے 48 یرغمالیوں کوواپس کردے، جن میں سے 20 کے زندہ ہونے کا خیال ہے۔
مصری حکومت سے وابستہ القاہرہ نیوزکے مطابق حماس کے اعلیٰ مذاکرات کارخلیل الحیا نے کہا کہ گروپ اسرائیل پرایک لمحے کے لیے بھی بھروسہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ حماس حقیقی گارنٹیاں چاہتا ہے کہ جنگ ختم ہوگی اوردوبارہ شروع نہیں ہوگی۔ اسرائیل پرغزہ جنگ میں دوبارجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔
اسرائیل نے پہلے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
گزشتہ دوسالوں سے جاری جنگ میں دوبارجنگ بندی ہوچکی ہے۔ دونوں باراسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے بعد حماس امریکہ سے گارنٹی چاہتا ہے کہ اسرائیل پھرسے جنگ شروع نہیں کرے گا۔ ساتھ ہی اسرائیلی فوج کے غزہ واپسی کو پوری طرح سے یقینی بنایا جائے۔ ان تمام موضوعات سے متعلق مصرمیں مذاکرات ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…