اسپورٹس

Under 19 Asia Cup 2025: چودہ سالہ ویبھو سوریہ ونشی نے انڈر-19 ایشیا کپ میں بنائی دھماکے دار سنچری

انڈر-19 ایشیا کپ 2025 میں بھارت کے نوجوان کرکٹ اسٹار ویبھو سوریہ ونشی نے ایک بار پھر اپنی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں 14 سالہ اس بائیں ہاتھ کے بلے باز نے یو اے ای کے بولرز کو کچلتے ہوئے زوردار سنچری بنائی اور سب کی نظریں اپنی جانب مبذول کرائیں۔ یو اے ای کے خلاف بھارت نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن آغاز زیادہ اچھا نہیں رہا۔ آیوش مہاترے صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، لیکن اس کے بعد ویبھو نے ٹیم کا مورچہ سنبھالا۔ 30 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی پوری طاقت دکھائی اور اگلی 26 گیندوں میں 50 اور رنز جوڑ کر سنچری مکمل کی۔ اس دوران ویبھو نے 9 چھکے اور 5 چوکے لگائے، جس سے میدان اور شائقین دونوں میں جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ خبر لکھے جانے تک ویبھو کریز پر 115 رنز بنا کر ڈٹے ہوئے تھے۔

ویبھو کا سال شاندار رہا

ویبھو کے لیے یہ سال بہترین رہا ہے۔ 2025 میں اب تک ان کا بلّا چار بار سنچری بنانے میں کامیاب رہا ہے اور وہ اس سال بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے نوجوان بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے سید مشتاق علی ٹورنامنٹ میں بھی سنچری اسکور کی اور انڈیا-اے کے لیے صرف 32 گیندوں میں سنچری بنا کر سب سے کم عمر سنچری بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

آئی پی ایل 2025 میں بھی نام روشن

ویبھو کی صلاحیت صرف گھریلو کرکٹ تک محدود نہیں رہی۔ آئی پی ایل 2025 میں بھی بہار کے اس نوجوان بلے باز نے شاندار بیٹنگ کر کے سب کی توجہ حاصل کی، اور اسی وجہ سے راجستھان رائلز نے انہیں آئی پی ایل 2026 آکشن سے پہلے ریٹین کر لیا۔نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کی ان شاندار اننگز کے بعد بھارتی کرکٹ کو آنے والے سالوں میں ایک بڑا اسٹار مل چکا ہے۔ ان کی بیٹنگ میں طاقت ہے اور میچ کا کھیل پلٹ دینے کی صلاحیت بھی نمایاں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

2 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago