قومی

PM Modi Three Nation Visit: وزیراعظم مودی کا تین ممالک کا دورہ، مغربی ایشیا اور افریقہ میں بھارت کی برآمدات میں اضافہ ممکن: فِیو

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کا 15 سے 18 دسمبر تک اردن، ایتھوپیا اور عمان کا مجوزہ دورہ بھارت کے بین الاقوامی تجارت کو وسعت دینے اور اقتصادی شراکت داریوں کو مضبوط کرنے کے ایک بڑے قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ فیو (فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن ) نے جمعہ کو کہا کہ یہ دورہ مغربی ایشیا اور افریقہ میں بھارت کی اقتصادی موجودگی کو نئی رفتار دے گا۔ فیو کے صدر ایس سی رلہن نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ تین ممالک کا دورہ بھارت کے اہم معاشی و اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے ساتھ گہرا تعاون نہ صرف بھارتی برآمد کنندگان کے لیے نئے بازار کھولے گا بلکہ طویل مدتی تجارت اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ دے گا۔

فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ اور زرعی شعبوں میں نئے امکانات
رلہن نے بتایا کہ اردن، مغربی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں بھارت کے لیے ایک اہم گیٹ وے ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران (اپریل تا اگست) بھارت اور اردن کے درمیان دو طرفہ تجارت 1.2 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں صرف پانچ مہینے میں بھارت نے 461 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردن کے ساتھ اقتصادی مذاکرات بڑھانے سے فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ مصنوعات، ٹیکسٹائل، آئی ٹی خدمات اور زرعی اشیا جیسے شعبوں میں برآمدات کو نئی رفتار مل سکتی ہے اور امکان ہے کہ 2030 تک یہ تجارت 5 بلین ڈالر تک پہنچ جائے۔

افریقہ میں اہم شراکت دار- ایتھوپیا
وزیراعظم مودی 16-17 دسمبر کو ایتھوپیا کا دورہ کریں گے، جو افریقہ کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار ہوتا ہے۔ رلہن کے مطابق ایتھوپیا افریقی خطے کا ایک اہم ملک ہے اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شراکت داری کو مزید گہرا کرے گا۔ بھارتی برآمد کنندگان—خصوصاً آٹوموبائل، مشینری، دوائیں اور تعلیمی خدمات—ایتھوپیا کے بڑھتے ہوئے بازار میں بہت بڑی صلاحیت دیکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت پہلے ہی 550 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

عمان- بھارت کا قابلِ اعتماد معاشی ساتھی
رلہن نے کہا کہ عمان بھارت کے سب سے پُر اعتماد معاشی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم مودی کا عمان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، لاجسٹکس، ٹیکنالوجی، فوڈ سیکیورٹی اور ایم ایس ایم ای تعاون کے نئے دروازے کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمان میں موجود وسیع امکانات بھارتی صنعتوں کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ فیو نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم مودی کا یہ دورہ بھارت کی برآمدات کو نئی سمت دے گا اور مغربی ایشیا و افریقہ میں اقتصادی اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بنائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

27 minutes ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

3 hours ago