سوشل میڈیا کے رجحانات

جیا بچن نے پیریڈ کے بارے میں کی کھل کر بات

 بھارت ایکسپریس /جیا بچن، جو اکثر میڈیا کے ساتھ سخت موقف میں نظر آتی ہیں،  انہوں نے شوٹنگ کے دوران اپنے ماہواری کے بارے میں بات کی۔ تجربہ کار اداکارہ اور راجیہ سبھا ایم پی جیا بچن کی پوتی نویا نویلی نندا اپنے پوڈ کاسٹ ‘واٹ دی ہیل نویا’ کے لیے خبروں میں ہیں۔ اپنے پوڈ کاسٹ میں، نویا اپنی نانی جیا بچن اور ماں شویتا بچن سے اپنی زندگی سے متعلق بہت سے دلچسپ مسائل پر سوال کرتی ہیں۔ نیویا کے نئے پوڈ کاسٹ کا موضوع پیریڈز تھا۔ نویا نے اپنی نانی اور ماں سے اپنے پہلے ماہواری کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اس پر جیا نے جواب دیا، “ہاں، بالکل یاد ہے۔ مجھے کام کے دوران بہت پریشانی ہوتی تھی اداکار ہ نے سیٹ پر پیڈ بدلنے کے بارے میں اپنا درد شیئر کیا۔”

انہوں نے کہا کہ اس وقت فلم سیٹس میں بنیادی سہولیات جیسے مناسب بیت الخلاء موجود نہیں تھے جیسا کہ  آج کل فلم سیٹس پر ساری  فیسیلٹی ہوتی ہیں ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت خوفناک تھا (شوٹنگ کے دوران ماہواری آنا) جب ہم باہر شوٹنگ کرتے تھے تو ہمارے پاس وینٹی وین نہیں ہوتی تھی، اس لیے آپ کو جھاڑیوں کے پیچھے جانا پڑتا تھا اور پیڈ  بدلنا پڑتا تھا۔ یہ بہت عجیب صورتحال تھی، مجھے بہت شرم محسوس ہوتی تھی۔

جیا نے بہت زیادہ گرافک ہونے کے لیے معذرت کی، لیکن کہا، “اس وقت سینیٹری پیڈ ڈسٹ بن میں نہیں ڈال سکتے تھے۔ ہمیں اپنے ساتھ پلاسٹک کے تھیلے لے کر جانا پڑتا تھا اور اس میں سینیٹری تولیے کا استعمال کیا جاتا تھا، تاکہ ہم اسے گھر میں پھینک سکیں۔ جیا نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت سینیٹری پیڈ نہیں تھے، لیکن سینیٹری تولیے استعمال کیے جاتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ذرا تصور کریں جب شوٹنگ کے دوران آپ کے پاس 4-5 سینیٹری تولیے ہوں تو آپ بیٹھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے‘۔

پوڈ کاسٹ کے دوران، بچن نے ماہواری   چھٹی کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے ذکر کیا کہ کچھ لوگ خواتین کی ماہواری کی چھٹیاں لینے کے خلاف ہیں اور کہا کہ “کم از کم، انہیں ایک یا دو دن کی چھٹی دیں اور ان سے کہیں کہ وہ دوسرے دن  اس کام  کو مکمل کریں “۔

بچن نے مزید کہا، “اس کے علاوہ، کچھ خواتین دوسری خواتین کا خیال نہیں رکھتیں۔ انکا خیال بھی رکھنا چاہئے ۔”

بچن آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اداکار دھرمیندر، عالیہ بھٹ، شبانہ اعظمی اور رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیںگی۔

Bharat Express

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

57 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

5 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago