بھارت ایکسپریس /ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم، جواہر لعل نہرو نے ایک بار کہا تھا، “آج کے بچے کل کا ہندوستان بنائیں گے۔ جس طرح سے ہم ان کی پرورش کریں گے وہی ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا” اس بات پر غور کریں. وہ کہتے ہیں کہ ٹوٹے ہوئے آدمی کو ٹھیک کرنے سے زیادہ مضبوط بچے بنانا آسان ہے اور بجا طور پر، کیونکہ بچے گیلے سیمنٹ کی طرح ہوتے ہیں انہیں جیسے چاہو ویسے آپ ڈھال سکتے ہو ، اس لیے ہمیں اپنے بچوں سے بے لوث محبت کرنی چاہیے کیونکہ یہ وہ ہاتھ ہیں جن کو پکڑ کر ہم جنت کا راستہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ہر سال، 14 نومبر کو پورے ہندوستان میں یوم اطفال منایا جاتا ہے۔ اس دن کو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی موت کے بعد یوم اطفال کے طور پر منانے کے لیے چنا گیا ہے ، جسے چاچا نہرو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جواہر لعل نہرو نے 14 نومبر کو اپنا یوم پیدائش منایا۔ نہرو بچوں کے حقوق اور ایک ہمہ گیر تعلیمی نظام کے لیے ایک عظیم وکیل تھے جہاں علم سب کے لیے قابل رسائی ہو۔ ان کا ماننا تھا کہ بچے ملک کا مستقبل اور معاشرے کی بنیاد ہیں، اس لیے سب کی بھلائی کا خیال رکھنا چاہیے۔
تاریخ:
اس سے قبل بھارت میں 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا تھا، جس دن اقوام متحدہ کی جانب سے بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ تاہم، جواہر لال نہرو کی موت کے بعد، ان کی سالگرہ کو بچوں کے دن کے طور پر منانے کے لیے بھارتی پارلیمنٹ میں ایک قرارداد منظور کی گئی۔
جواہر لعل نہرو کا انتقال 1964 میں ہوا اور اس کے بعد سے، ان کی یوم پیدائش کی یاد میں 14 نومبر کو بچوں کا دن منایا جاتا ہے۔
اہمیت:
چاچا نہرو کے نام سے مشہور جواہر لال نہرو کا خیال تھا کہ بچے ملک کا مستقبل اور معاشرے کی بنیاد ہیں۔ نہرو کی یوم پیدائش کے علاوہ، بچوں کا دن اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اسمیں بچوں کی تعلیم، حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے ، اور بچوں کی صحیح دیکھ بھال ہو رہی ان سب کا حقوق کا فائدہ بچوں کو ملے اس کے لیے یہ دن دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔
جشن:
بچوں کا دن پورے ملک میں ایک خوبصورت انداز میں منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب بچوں پر بہت پیار، تحائف اور لاڈ کی بارش ہوتی ہے۔ بچوں کا دن اسکولوں میں منایا جاتا ہے، جہاں اساتذہ بچوں کے لیے پروگرام اور تفریحی پرفارمنس پیش کرتے ہیں اس دن بچوں کو تحفے بھی دیے جاتے ہیں، جو کھانے کی اشیاء، کتابوں اور کارڈز پر مشتمل ہوتے ہیں۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…