سوشل میڈیا کے رجحانات

جیکلین پہنچی پٹیالہ کورٹ منی لانڈرنگ کیس میں

  (بھارت ایکسپریس ) 10 نومبر۔آج کل جیکلین مسلسل خبر میں رہتی ہیں۔ لیکن اس کی وجہ نہ تو ان کا میوزک ویڈیو ہے اور نہ ہی کوئی فلم۔ وہ سکیش چندر شیکھر سے متعلق منلانڈرنگ اور بھتہ خوری کے معاملے میں پولیس کی گرفت میں ہے۔

 سکیش کے خلاف 200 کروڑ کی دھوکہ دہی اور بھتہ خوری کے الزامات ہیں۔ جیکلین بھی اس سے جڑے معاملات میں ای ڈی کے ریڈار پر ہیں۔ ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا تھا کہ جیکلین کو معلوم تھا کہ سکیش ایک مجرم ہے اور اس نے غلط کام کرکے پیسہ کمایا ہے۔ اس کے باوجود وہ اس رقم سے خریدے گئے تحائف لیتی رہیں۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ ایسی حالت میں جیکلین پر منی لانڈرنگ کا الزام بھی لگ گیا۔ پہلے کیس میں انہیں ملزم بنایا گیا، جب تفتیش آگے بڑھی تو انکے خلاف دھوکہ دہی کے پیسوں سے مہنگے تحائف لینے کے الزام میں چارج شیٹ تیار کر لی گئی۔ جیکلین کو 200 کروڑ روپے کی جعلسازی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے 14 ستمبر کو دہلی طلب کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نےان سے  گھنٹوں پوچھ گچھ کی تھی۔

 لیکن آج پھر بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس کروڑ پتی ٹھگ سکیش چندر شیکھر کے 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کیس کے سلسلے میں جمعرات کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچی ہیں۔ آخری بار جب وہ میڈیا سے بچنے کے لیے وکیل کے طور پر گئی تھیں، عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے معاملہ جمعرات کے لیے مقرر کیا۔

عدالت ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر دلائل سنے گی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے حال ہی میں انہیں ملزم کے طور پر نامزد کرتے ہوئے اپنی دوسری ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔

کیس میں جیکولین اور ایک اور بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے بطور گواہ اپنے بیانات قلمبند کرائے تھے۔ اس سے پہلے ای ڈی نے جیکلین کے 7.2 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈپازٹ کو منسلک کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے ان تحائف اور جائیدادوں کو جرم کی آمدنی قرار دیا تھا۔

فروری میں، ای ڈی نے چندر شیکھر کی مبینہ معاون پنکی ایرانی کے خلاف اپنی پہلی ضمنی استغاثہ کی شکایت درج کرائی، جس نے انہیں بالی ووڈ اداکاروں سے متعارف کرایا۔

چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ پنکی جیکلین کے لیے مہنگے تحائف کا انتخاب کرتی تھی اور سکیش چندر شیکھر سے رقم ملنے کے بعد فرنانڈیز کے گھر پہنچاتی تھی۔

گزشتہ دسمبر میں، جانچ ایجنسی نے ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ کی عدالت میں اس معاملے میں اپنی پہلی چارج شیٹ داخل کی تھی۔

سکیش نے مختلف ماڈلز اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات پر تقریباً 20 کروڑ خرچ کیے ہیں۔ کچھ  لوگوں نے اس سے تحائف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

Bharat Express

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

16 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

46 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago