سوشل میڈیا کے رجحانات

2023 Women’s Premier League: ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کے فائنل میں دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈینز ،کس کے سر  سجے کا تاج

ویمنز پریمیئر لیگ (WPL) 2023 میں، فائنل میچ آج (26 مارچ) دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹائٹل میچ ممبئی کے برابون اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ڈبلیو پی ایل کے پہلے سیزن کا ٹائٹل جیتنے کے لیے بے چین ہیں۔ یہ میچ بہت سنسنی خیز ہونے جا رہا ہے۔ دہلی کیپٹلز بمقابلہ ممبئی انڈینز WPL 2023 فائنل میچ ممبئی کے برابن اسٹیڈیم میں شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

ممبئی یوپی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی

میگ لیننگ کی قیادت والی دہلی کیپٹلس نے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہتے ہوئے براہ راست فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ٹیم نے 8 میں سے 6 میچ جیتے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ہرمن پریت کور کی ٹیم ممبئی انڈینز نے بھی گروپ مرحلے میں 8 میں سے 6 میچ جیتے لیکن دہلی نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر آگے رہی۔ جس کے بعد ممبئی کی ٹیم نے
ایلیمینیٹر میچ میں یوپی واریئرز کو 72 رنز سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

ہرمن پریت اور لیننگ کی جرسی کا نمبر 7 ہے

کپتان ہرمن پریت اور میگ لیننگ کا جرسی نمبر ایک ہی ہے۔ دونوں جرسی نمبر 7 پہنتی ہے ۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں اگر ہم  بات کریں تو دہلی کیپٹلس نے 8 میں سے 6 میچ جیتے ہیں۔ جب کہ دو میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ممبئی انڈینز نے 6 میچ جیتے ہیں جب کہ اسے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر، دہلی کیپٹلس کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر لیگ مرحلے کو ختم کیا۔ دونوں لیگ مرحلے میں 2 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں جہاں دونوں نے ایک ایک میچ جیتا ہے۔
   کمزوری دہلی کیپٹلس اور رائل چیلنجرز بنگلور

: آخری ایلیمینیٹر میچ کو چھوڑ کر، ممبئی کے بلے بازوں نے دہلی کیپٹلس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دہلی کے خلاف ممبئی کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 109 رنز بنا سکی، پھر اگلے میچ میں ٹیم نو وکٹوں پر صرف 125 رنز ہی بنا سکی۔ فائنل میں بلے بازوں کو ایلیمینیٹر میچ کی تال برقرار رکھنا ہو گی۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

7 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

35 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago