مختصر خبریں

Cooking Gas Cylinder Fire:پانی پت میں سلنڈر لیکیج سے گھر میں لگی آگ ، 6 لوگوں کی موت

Cooking Gas Cylinder Fire:ہریانہ کے پانی پت میں دردناک حادثہ ہواہے۔ تحصیل کیمپ میں رادھا فیکٹری کے قریب  جمعرات کی صبح ایک گھر میں گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ اس وقت گھر کے اندر میاں بیوی اور چار بچے موجود تھے۔ حادثہ میں پورا پریوار جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

موقع پر فوراً پولیس انتظامیہ پہنچ گئی ہے۔ فائر فائٹر اہلکار چھت کے راستے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ فائر فائٹر زکی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے پورے علاقہ کو سیل کردیا ہے۔ کسی کو بھی گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، گاؤں بچھپری کی گلی نمبر چار  میں یہ حادثہ ہوا۔ اس آگ میں ایک ہی پریوار کے 6لوگوں کی موت ہوگئی۔

پولیس موقع پر پہنچ کر پورے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 4 بچے شامل ہیں۔ حادثے میں عبدل (42 سال)، افروز (40 سال)، ان کی دو بیٹیاں ریشما (20) اور عشرت (17 سال) جل کر راکھ ہو گئیں۔ سلنڈر دھماکے میں ان کےدو بیٹے عبدالشکور (12) اور افعان (10) ہلاک ہو گئے۔

عبدل کا پریوار رام کلونی ، کے سی گلی نمبر چار میں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ ان کا تعلق مغربی بنگال کے مغرب دناجپور کے رہنے والے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

1 hour ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago