مختصر خبریں

HIV Cases Rise Sharply in Sitamarhi: بہار کے سیتا مڑھی میں ایچ آئی وی سے متاثرہ  398 سے زائد بچے، رپورٹ میں بڑا انکشاف،محکمہ صحت الرٹ

بہار کے ضلع  سیتا مڑھی سے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں اے آر ٹی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی پازیٹو مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ضلع میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تقریباً 7,948 ہو گئی ہے۔ اس سے بھی زیادہ فکر کی بات یہ ہے کہ ان مریضوں میں 398 سے زائد بچے  بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ بچے اپنے والدین سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں 252 لڑکے اور 135 لڑکیاں شامل ہیں۔

 سیتا مڑھی  ضلع کے تمام 17 بلاکسمیں ایچ آئی وی متاثرین

اس طر ح کے کیس سیتا مڑھی  ضلع کے تمام 17 بلاکسمیں ایچ آئی وی متاثرین کے کیس ملے ہیں، لیکن سب سے زیادہ متاثرہ علاقے میں ڈمرا بلاک میں ہیں، جہاں 1,107 مریض ہیں۔ دیگر اہم علاقوں میں:رُنی سَیدپور — 708 مریض، پریہار — 700 مریض،سونبرسا — 514 مریض،ریگا — 507 مریض ہیں۔ محکمۂ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر جھجھک ایچ آئی وی کی جانچ کرائیں، تاکہ بروقت علاج اور بیماری کے پھیلاؤ پر روک لگائی جا سکے۔ صحت ماہرین کے مطابق وقت پر جانچ، باقاعدہ دوا اور کاؤنسلنگ ہی محفوظ اور صحت مند زندگی کا راستہ ہیں۔

نابالغ لڑکے لڑکیوں میں خطرناک اضافہ

محکمۂ صحت کے اعداد و شمار نے تشویش مزید بڑھا دی ہے۔ ضلع میں 18 سال سے کم عمر کے 387 بچے ایچ آئی وی سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں 252 لڑکے اور 135 لڑکیاں شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمر میں یہ علامات ظاہر ہونا سماج اور صحت کےنظام دونوں کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ سیتا مڑھی میں کل 7,948 ایچ آئی وی/ایڈز مریض رجسٹرڈ ہیں، جن میں تقریباً 4,000 مرد اور 4,000 خواتین شامل ہیں۔

حکومت کی جاری فلاحی اسکیمیں

اے آر ٹی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق 4,954 مریض باقاعدہ زندگی بچانے والی ادویات لے رہے ہیں اور ہر ماہ کاؤنسلنگ کراتے ہیں۔نودل آفیسر ڈاکٹر زیڈ جاوید کے مطابق 2022 کے بعد سے ہر سال تقریباً 500 نئے مریض سامنے آ رہے ہیں، جو بیماری کے سست مگر مستقل پھیلاؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد حسین اختر نے بتایا کہ روزانہ تقریباً 300 مریض صدر اسپتال پہنچ کر اپنی دوائیں لیتے ہیں۔

’’بہار صد سالہ ایڈز پِیڑت کلیان یوجنا‘

18 سال سے زائد عمر کے مریضوں کو ’’بہار صد سالہ ایڈز پِیڑت کلیان یوجنا‘‘ کے تحت 1500 روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔18 سال سے کم عمر بچوں کو ’’پرورش یوجنا‘‘ کے تحت 1000 روپے ماہانہ فراہم کیے جاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…

18 minutes ago

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

11 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

11 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

12 hours ago