حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ایک خاتون اور اس کی نابالغ بیٹی کی آج مٹی کے تودے گرنے کے بعد ان کے مکان کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈی کے جی روڈ پر بفلیاز کے ڈونر علاقے میں صبح تقریباً 5.50 بجے پیش آیا۔
ہندوستانی فوج کی 48 راشٹریہ رائفلز اور پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
حکام کے مطابق پتھر لگنے سے مکان کو کافی نقصان پہنچا اور چار زخمیوں کو سورنکوٹ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نسیم اختر (35) اور اس کی بیٹی روبینہ کوثر (12) زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
نسیم کا شوہر محمد لطیف (40) تشویشناک حالت میں راجوری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لطیف کا بیٹا بشارت ٹھیک ہو رہا ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…