علاقائی

Nangloi Road Rage Case: سڑک کنارے نوجوان کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بس ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار میں جھگڑا، مرکزی ملزم گرفتار

Nangloi Road Rage Case: دہلی کے نانگلوئی پولیس اسٹیشن کے سامنے روڈ ریج کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جھگڑے کے بعد کچھ لوگوں نے ایک 25 سالہ نوجوان کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ معلومات کے مطابق موٹر سائیکل کے آر ٹی وی کو چھونے کے بعد معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ ملزمان نے نوجوان کو پیٹ پیٹ کر شدید زخمی کر دیا اور پھر چاقو کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق کل شام ساڑھے چھ بجے وشال ملک کی بائک آر ٹی وی سے ٹکرا گئی۔ جس کے بعد ان کی آر ٹی وی والوں سے لڑائی ہو گئی۔ آر ٹی وی کے اسٹینڈ پر پہنچنے کے بعد ان کی دوبارہ لڑائی ہوئی جس میں وشال ملک کی موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا۔

متوفی کے چچا نے بتایا، ’’وشال صبح تقریباً 5 بجے جم کے لیے نکلا تھا۔ آر ٹی وی (ریپڈ ٹرانزٹ وہیکل) بس ڈرائیور سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ جان بچا کر بھاگ گیا۔ انہوں نے وشال کو نانگلوئی موڑ پر گرا کر مارا پیٹا۔ وہ اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر قریبی تھانے بھاگا اور پولیس سے شکایت کی، پولیس نے کوئی مدد نہیں کی۔ اس نے بھائی ساحل کو فون کیا اور بات بتائی۔ جب ساحل بائیک لینے گیا تو بس ڈرائیور نے گھات لگا کر اسے چاقو سے مار ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں- Horrific incident in Delhi: دہلی میں خوفناک واردات، لیو-ان پارٹنر کا قتل کرنے کے بعد اٹھایا یہ خوفناک قدم

دوسری جانب مقتول شکیل ملک کے والد نے پولیس پر بے عملی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے انصاف چاہتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بعد آر ٹی وی ڈرائیور نے اپنے دوستوں کو بلایا اور وشال کی پٹائی کی۔ اس کے بعد زخمی وشال نانگلوئی تھانے پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد وشال نے اپنے بھائی ساحل ملک کو موٹر سائیکل لینے کے لیے موقع پر بھیجا، اسی وقت ملزم نے ساحل کو پکڑ کر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے تین افراد کو لیا حراست میں

ایک پولیس اہلکار نے بتایا، ’’ساحل کو مہاراجہ اگرسین اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔‘‘ دریں اثنا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ واقعہ کے سلسلے میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے اور ان کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

قدیمی مسجد ہٹانے کے مرکز کے حلف نامہ پربرہم ہوئے عمران مسعود، کہا- آج مسجد ہٹاوگے، کل مندروں کا کیا کروگے؟

دہلی کی 100 سال پرانی قدیمی مسجد ہٹانے کے مرکزکے حلف نامہ پر تنازعہ ہوگیا…

9 minutes ago

World Bank India Poverty Reduction: غربت کی لکیر سے باہر آئے 49.6 کروڑ افراد، عالمی بینک کی رپورٹ میں بھارت کی بدلی ہوئی تصویر

عالمی بینک کی اکتوبر 2026 کی رپورٹ کے مطابق، 2011 سے 2023 کے درمیان بھارت…

12 minutes ago

Agniveer Agnipath Scheme: اگنی ویروں کو مودی حکومت نے دیا بڑا تحفہ، 2 سال کی توسیع، 75 فیصد کی فوج میں ہوگی بھرتی

مرکزی کابینہ نے اگنی ویروں کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ اب 75 فیصد…

1 hour ago

Servotech Renewable Q2 Results: سروٹیک رینیوایبل کے دوسری سہ ماہی کے نتائج: مجموعی آمدنی میں 56.82 فیصد اضافہ، منافع میں زبردست اچھال

سروٹیک رینیوایبل پاور سسٹم لمیٹڈ نے مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی میں مضبوط…

2 hours ago