علاقائی

Wrestler Bajrang Punia cleans up on anti-Modi slogans: مودی مخالف نعروں پر پہلوان بجرنگ پونیا نے دی صفائی،کانگریس کی امتیابھ بچن سے اپیل

Wrestler Bajrang Punia cleans up on anti-Modi slogans: دہلی کے جنتر منتر پر کشتی کے پہلوانوں کے جاری مظاہرے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ جس کے بعد اب پہلوانوں نے مظاہرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاسی فائدے کے لیے پنڈال کو احتجاج اور مظاہرے کے طور پر استعمال نہ کریں۔ پہلوان بجرنگ پونیا نے اس بارے میں کہا کہ وہ ہندوستان کی بیٹیوں کے لیے انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن کچھ لوگ اس احتجاج کو ‘اشتعال انگیز تحریک’ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک نابلغ پہلوان سمیت جنسی استحصال کے معاملے میں مقدمہ جھیل رہے۔ ہندوستانی کستی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دیش بھر کے پہلوانوں کا مظاہرہ جنتر منتر پر جاری ہے، اس PMOبیچ کانگریس پارٹی نے پہلوانوں کی حمایت میں صدی کے عظیم فنکار امیتابھ بچن سے حمایت کی گزارش کی گئی ہے۔کانگریس لیڈر سلمان انیس سوز نے ۸۰ سالہ فنکار امیتابھ بچن اور دیگر سپراسٹار سے حمایت کی گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کشتی چمپیئنز کو حمایت دینے کے لئے آپ اواز ضرور اٹھائیں۔

کانگریس کی سوشل میڈیا ہیڈ اور ترجمان سپریا نے ٹویٹ کیا، ‘ببیتا پھوگاٹ، جو سڑک پر بیٹھی اپنی بے بس اور مجبور بہنوں کا ساتھ نا دے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ لیڈر بننے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ ونیش پھوگٹ جو کہ ببیتا پھوگاٹ کی کزن ہیں، ریسلنگ فیڈریشن کے صدر(برج بھوشن شرن سنگھ) کے خلاف ہڑتال پر بیٹھے پہلوانوں میں ایک نمایاں چہرہ ہیں۔ سپریا  شرینٹ  نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو بھی نشانہ بنایا۔ کانگریس لیڈر نے لکھا، اسمرتی ایرانی نے بی جے پی کی طرف سے خواتین کے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال اور جرائم پر خاموشی کا اختیارکررکھی ہے ، آپ دونوں اس ملک کی خواتین سے معافی مانگنے کے قابل بھی نہیں ہیں”۔

ہندوستان کے چوٹی کے پہلوان اس وقت جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی ہفتہ کو اس دھرنے میں پہنچیں

ایک ٹویٹ میں ببیتا پھوگاٹ نے پہلوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سیاستدانوں سے دور رہیں اور اپنے پلیٹ فارم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلوان کسی ایک پارٹی کے نہیں پورے ملک کے ہیں۔

ونیش نے ببیتا کو جواب دیا

ونیش پھوگاٹ نے ببیتا پھوگاٹ کے ٹویٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، اگر غم زدہ خواتین پہلوانوں کے لیے کھڑی نہیں ہو سکتیں، تو ببیتا بہن آپ سے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی ہیں کہ ہماری تحریک کو کمزور نہ کریں۔ تم بھی ایک عورت ہو اور ہمارا درد سمجھنے کی کوشش کرو۔

  -بھارت ایکسپریس

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

15 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

55 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago