علاقائی

Petrol Diesel Rates: تیل کمپنیوں نے جاری کئے پٹرول و ڈیزل کے نئےریٹ ، کئی شہروں میں قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟

  Petrol Diesel Rates: ہر روز سرکاری تیل کمپنیاں ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت جاری کرتی ہیں۔ یہ نرخ مختلف شہروں اور ریاستوں کے مطابق جاری کیے گئے ہیں۔ آج یعنی 30 اپریل 2023 کی بات کریں تو کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن چار میں سے ایک میٹرو یعنی چنئی میں قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ چنئی میں آج پٹرول 10 پیسے سستا اور ڈیزل 9 پیسے سستا 102.63 روپے اور 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف، دیگر میٹروپولیٹن شہروں جیسے دہلی، ممبئی اور کولکتہ میں قیمتیں مستحکم رہیں۔

کیا ہے خام تیل کی قیمت ؟

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے درمیان آئل کمپنیوں کی جانب سے نئے نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔ کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تو کہیں کمی ہوئی ہے۔ تاہم ملک کے میٹروپولیٹن شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے تبدیل ہوتی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔

چار میٹروز میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں

دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.86 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.46 روپے فی لیٹر ہے۔

کن شہروں میں آج ہوگی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی؟

نوئیڈا میں پٹرول 96.65 روپے اور ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔

گروگرام میں پٹرول 96.89 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

چندی گڑھ میں پٹرول 96.20 روپے اور ڈیزل 84.26 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

جے پور میں پٹرول 108.48 روپے اور ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

لکھنؤ میں پٹرول 96.47 روپے اور ڈیزل 89.66 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

حیدرآباد میں پٹرول 109.66 روپے اور ڈیزل 97.82 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

بنگلورو میں پٹرول 101.94 روپے اور ڈیزل 87.89 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

                                                                                                                                                                                                                                                                 بھارت ایکسپریس 

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago