-بھارت ایکسپریس
Weather Update: مارچ کے پہلے ہی دن موسم نے کروٹ بدلی ہے۔ محکمہ موسم نے اگلے 2 گھنٹے کے دوران شمالی مغربی دہلی، جنوب مغربی دہلی اور دہلی این سی آر کے آس پاس کے علاقہ میں ہلکی سے دمیانی بارش متوقع ہے۔ دہلی کے آس پاس کا موسم صبح کے وقت خوشگوار بنا ہوا ہے۔
فروری کے گرم اور خشک موسم کے درمیان آج مارچ کے پہلے ہی دن موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ دہلی این سی آر میں موسم خوشگوارہوگیا ہے۔ صبح سے ہی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں شمال مغربی دہلی، جنوب مغربی دہلی اور دہلی این سی آرمیں ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر درمیانی سے بھاری برف باری کے امکانات ہیں۔ ایسی صورتحال میں میدانی علاقوں کا درجہ حرارت پھر گر سکتا ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن، غازی آباد، اندرا پورم، کرنال، روہتک، ہستینا پور، چاند پور، امروہہ اور آس پاس کےعلاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مغربی ہمالیہ پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کے ساتھ ایک یا دو مقامات پر شدید برف باری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب، ہریانہ، شمال مغربی راجستھان سمیت دہلی این سی آر اور شمال مغربی اتر پردیش میں ہلکی سے بہت ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ میں برف باری کے حوالے سے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اترکاشی، چمولی، پتھورا گڑھ، باگیشور، رودرپریاگ اور دہرادون میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر وکرم سنگھ نے بتایا کہ ریاست کے اونچائی والے علاقوں میں بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خاص طور پر یکم اور 02 مارچ کو موسم کی تبدیلی کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…